خواتین کے مخصوص مسائل

عورت کی پاکی سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
85382
| تاریخ :
2025-08-18
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

عورت کی پاکی سے متعلق حکم

23 ستمبر صبح پونے سات بجے مہواری شروع ہوئی اور 27 تاریخ شام 4 بجے رک گئی ۔ 19 اکتوبر صبح 10بجے مہواری شروع ہوئی اور 24 تاریخ کو رات 10 بجےرک گئی ۔ 13 نومبر کو شام 5 بجے مہواری شروع ہوئی اور 18 تاریخ کو رات 8 بجے رک گئی ۔ 13 دسمبر دوپہر 12.30 بجے مہواری شروع ہوئی اور 18تاریخ کو شام 6 بجے رکی۔ 6 جنوری رات 9.30بجے شروع ہوئی اور 12 جنوری کو دوپہر 12 بجے رکی۔ پھر اسکے بعد 23جنوری کو بچہ دانی کی صفائی کروائی ایک دانے کو ختم کرنے کے لیے ۔ جس کے بعد خون آتا رہا مستقل۔اسکا مسئلہ معلوم کرکے 31 جنوری دوپہر 3.30 سے حیض شمار کیا ۔ 7 فروری شام 7:15 بجے تک خون رک گیا۔ پھر 26 فروری کو دوپہر دو بجے دھبہ آ یا خون کا۔پھر نہیں آ یا کچھ ۔28فروری صبح 6.30 بجے دیکھا تو صحیح سے خون جاری ہوچکا تھا ۔ جو ابھی جاری ہے۔اسی ماہ علاج کی غرض سے ایک دوا کھائی تھی ۔ ڈاکٹر نے26 تاریخ کو کہا کہ چار سے پانچ دن میں کھل کر ہو جائے گا حیض

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال كاجواب سمجھنے سے پہلے بطورتمہید چنداصولی ہدایات سمجھناضروری ہےوہ یہ ہے کہ شرعی اعتبارسے کم سے کم حیض کی مدت3دن (72 گھنٹے)اورزیادہ سے زیادہ حیض کی مدت10 دن (240 گھنٹے)، حیض کے دنوں کے درمیان پاکی (طُہر) کی کم سے کم مدت15 دن، اگر خون 10 دن سے بڑھ جائے یا 15دن سے پہلے دوبارہ آ جائے تو زائد خون کو استحاضہ (بیماری کا خون) شمار کیا جائے گا۔
لہذاسوال میں ذکرکردہ تفصیل کے مطابق سائلہ کے تمام حیض 4 سے 7 دن کے درمیان آئے ہیں، اوران کے درمیان پندرہ دنوں کاطہربھی پایاگیاہےجو بالکل صحیح اور شرعی حیض شمارہونگے۔جبکہ26فروری کو نظرآنے والادھبہ بشمول 28فروری سے شروع ہوا خون سب حیض شمار ہوگا، کیونکہ 26فروی تک 15 دن کی طہارت پوری ہوچکی تھی ،لہذا،اس کے دھبہ نظرآنےاورخون جاری ہونےکےدرمیانی دودن بھی حیض شمارہونگے ،اوراس حالت میں سائلہ کی عادت کےاکثر(تقریبا7) دن حیض شمارہونگے ،جس میں نماز،روزہ چھوڑدے گی ،اس کے بعدباقی ایام استحاضہ(بیماری) شمارہونگے،استحاضہ کے دنوں میں معمول کے مطابق ہرنمازکےوقت تازہ وضوکرکے نماز پڑھتی رہےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح :وأقل الطهر الفاصل بين الحيضتين خمسة عشر يوما" لقوله صلى الله عليه وسلم: "‌أقل ‌الحيض ‌ثلاثة ‌وأكثره ‌عشرة وأقل ما بين الحيضتين خمسة عشر يوما ""ولا حد لأكثره" لأنه قد يمتد أكثر من سنة " (ص61)
و فی الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية :‌إذا ‌كان ‌الطهر ‌خمسة ‌عشر ‌يوما أو أكثر يعتبر فاصلا فيجعل كل واحد من الدمين أو أحدهما بانفراده حيضا حسب ما أمكن من ذلك هكذا في المحيط (1/ 37)
وأقل الطهر خمسة عشر يوما ولا غاية لأكثره إلا إذا احتيج إلى نصب العادة كما إذا بلغت مستمرة الدم فيقدر حيضها بعشرة أيام من كل شهر وباقيه طهر. هكذا في الهداية
وفیھاایضا:(‌ودم ‌الاستحاضة) ‌كالرعاف الدائم لا يمنع الصلاة ولا الصوم ولا الوطء. كذا في الهداية. (1/ 39)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85382کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حالت حیض میں تسبیحات پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات