کفر و موجب کفر

کسی عالم کی تقریر سننے کو نبی ﷺ کی تقریر سے تشبیہ دینا

فتوی نمبر :
84610
| تاریخ :
2025-07-26
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کسی عالم کی تقریر سننے کو نبی ﷺ کی تقریر سے تشبیہ دینا

آپ سے ایک سوال ہے
ایک شخص کہتا ہے میں ایک ایسے عالم کی باتیں سنتا ہو جو میرے دل پر خوب اثر کرتی ہیں ایسے لگتا ہے جیسے میں وہ باتیں براہ راست نبی ﷺ سے سن رہا ہو ں
اس شخص پر آپ کیا حکم لگائیں گے۔
شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں شخص مذکور کی نیت اگر یہ ہو کہ اس عالم کی باتیں اتنی دلنشین اور مؤثر ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نبی کریم ﷺ خود ہمیں نصیحت فرما رہے ہوں، تو ایسی تعبیر، اگرچہ بے احتیاطی پرمبنی ہے، لیکن تشبیہ کے طور پر قابلِ قبول ہو سکتی ہے۔ اس میں کفر یا بدعقیدگی کا پہلو نہیں ہے،تاہم ،اس صورت میں بہتر ہے کہ ایسے شخص کو ادب سے ناصحانہ اندازمیں سمجھایا جائے کہ آپ کی نیت اگرچہ نیک ہے، مگر اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے میں احتیاط کریں، کیونکہ یہ الفاظ اگر غلط فہم پر مبنی ہوں تو عقیدے کے اعتبار سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔لیکن اگروہ شخص یہ عقیدہ رکھے کہ یہ عالم نبی ﷺ سے براہِ راست علم یا ہدایت لیتے ہیں، اور ان کی بات نبی کی بات کے برابر ہے۔تو یہ صریح گمراہی ہے،ایساعقیدہ رکھناباطل ،بدعت اوربعض اوقات کفر تک پہنچا دیتا ہے۔
جبکہ شریعتِ مطہرہ میں ایسے الفاظ کااستعمال جو نبی کریم ﷺ کی مقامِ نبوت سے متعلق غلط فہمی پیدا کریں، اگرچہ ظاہراً نیک نیت سے کہے جائیں قابلِ اصلاح ہیں۔لہذا،شخص مذکورسمیت تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ نبی کریم ﷺ کی بات اور کسی بھی عالم کی بات میں حدِ فاصل کوخوب سمجھیں اور عقیدے کے باب میں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بريقة محمودية في شرح طريقة محمدية وشريعة نبوية في سيرة أحمدية» :(وقد ذكر) الشريف العلامة (في شرح المواقف و) ذكر السعد العلامة في (شرح المقاصد) في الترتيب إيماء إلى تفضيل الشريف على السعد، والأكثر على عكسه (أن الإجماع منعقد على ‌أن ‌الأنبياء ‌أفضل ‌من ‌الأولياء) بل نبي واحد أفضل من جميع الأولياء وما نقل عن بعض العارفين أن الولاية أعلى من النبوة فقيل في بيان مراده عن المعارف الجامي إن جهة ولاية نبي أعلى من جهة نبوة ذلك النبي إذ كل نبي لا يكون نبيا ما لم يكن وليا إذ الولاية كسبية، والنبوة وهبية، والكسبية أفضل من الوهبية بل قيل إن النبوة إنما تحصل بالتهيؤ، والاستعداد لها وذلك بإكمال الولاية وإتمامها فدرجة جهة الولاية قبيل وقوع النبوة أقوى وأكمل من درجات سائر الأولياء كلها إذ ولايتهم لن تعدهم إلى النبوة فافهم.»(1/ 240)
«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» : إذا ‌كان ‌في ‌المسألة ‌وجوه ‌توجب ‌الكفر، ووجه واحد يمنع، فعلى المفتي أن يميل إلى ذلك الوجه كذا في الخلاصة في البزازية إلا إذا صرح بإرادة توجب الكفر، فلا ينفعه التأويل حينئذ كذا في البحر الرائق، ثم إن كانت نية القائل الوجه الذي يمنع التكفير، فهو مسلم، وإن كانت نيته الوجه الذي يوجب التكفير لا تنفعه فتوى المفتي، ويؤمر بالتوبة والرجوع عن ذلك وبتجديد النكاح بينه وبين امرأته كذا في المحيط.»(2/ 283)
«الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار» :(‌و) ‌اعلم ‌أنه (‌لا ‌يفتي ‌بكفر ‌مسلم ‌أمكن ‌حمل ‌كلامه ‌على ‌محمل ‌حسن أوكان في كفره خلاف (ولو) كان ذلك (رواية ضعيفة) كما حرره في البحر، وعزاه في الاشباه إلى الصغرى.»(ص345)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84610کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات