شیئرز کا کاروبار

آنلائن اسٹاک کے کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
84336
| تاریخ :
2025-07-19
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

آنلائن اسٹاک کے کاروبار کا حکم

"K Trader" جیسی ایپس کے ذریعے آن لائن اسٹاک خریدنا حلال ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے ”K Trader“ایپ کے ذریعہ آن لائن اسٹاک خریدنے کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیل بیان نہیں کی تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز/اسٹاک کی خرید و فروخت درجِ ذیل چار شرطوں کے ساتھ جائز ہے۔
1:۔جس کمپنی کے شیئرز خریدے جا رہے ہیں، وہ کمپنی کسی حرام کا روبار میں ملوث نہ ہو
2:۔اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال اثاثوں ( Liquid Assets) یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ کمپنی نے کچھ فکسڈ اثاثے (Fixed Assets ) حاصل کر لیے ہوں، مثلاً بلڈنگ بنائی ہو یا زمین خریدی ہو ۔
3:۔اگر کمپنی کا بنیادی کاروبار تو حلال ہو، مگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کی سالانہ میٹنگ میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔
4:۔چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا حصہ ہے، وہ یہ کہ جب منافع تقسیم ( Dividend ) ہو تو وہ شخص انکم اسٹیٹمینٹ (income statement) کے ذریعہ معلوم کرے کہ آمدن کا کتنا فیصد حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہے، پھر جتنا فیصد حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو، اس کو صدقہ کر دے ۔ لہذا مذکورہ بالا تمام شرائط کی مکمل پابندی کے ساتھ اگرمذکورہ ایپ سمیت کسی مستند اور قانونی طور پر رجسٹرڈ ایپ کے ذریعہ آن لائن شیئرز خریدے جائیں تو اس طرح کے شئیرز خریدنا درست اور اس سے حاصل شدہ نفع بھی حلال ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الهداية : ومن اشترى شيئا مما ينقل ويحول لم يجز له بيعه حتى يقبضه لانه نهى عن بيع ما لم يقبض ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الهلاك إلخ(باب المرابحۃوالتولیۃ،ج:3،ص:59،ط:داراحیاءالتراث)۔
في الدر المختار: (ولا يجوز بيعها) لحديث مسلم «إن الذي حرم شربها حرم بيعها إلخ(کتاب الأشربۃ، ج: 6، ص: 449، ط: سعید)۔
و في البحر البحر الرائق: قوله ( فلو تجانسا شرط التماثل والتقابض ) أي النقدان بأن بيع أحدهما بجنس الآخر فلا بد لصحته من التساوي وزنا ومن قبض البدلين قبل الافتراق إلخ(کتاب الصرف،ج:6،ص:209،ط:دارالکتاب الإسلامی)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله وتصدق إلخ) أصله أن الغلة للغاصب عندنا؛ لأن المنافع لا تتقوم (إلی قوله) ويؤمر أن يتصدق بها لاستفادتها ببدل خبيث وهو التصرف في مال الغير إلخ(کتاب الغصب، ج: 6، ص: 189، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84336کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمپنی کے شیئرز خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات