اسلامی بینکاری

حکومت پاکستان کے قومی بچت سکیم میں جو Deposit رکھا جاتا ہے اس کے منافع کا حکم

فتوی نمبر :
82197
| تاریخ :
2025-04-21
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

حکومت پاکستان کے قومی بچت سکیم میں جو Deposit رکھا جاتا ہے اس کے منافع کا حکم

گزارش خدمت یہ ہے کہ cash Deposit رکھنے کے متعلق میں بہت الجھن کا شکار ہوں لہذا مندرجہ ذیل امور کے بارے میں جواب عنایت فرمائیں تاکہ میں اپنا لائحہ عمل اختیار کرسکوں ،
1۔ قومی بچت کے مرکز حکومت پاکستان میں جو Deposit رکھا جاتا ہے اس پر profit کا مہر لگا کر وہ لوگ Deposit certificats دیتے ہیں اس پر جو رقم Deposit رکھنے والے کو ہر ماہ یا مقرر ہ مدت پر ملتی ہے وہ جائز ہے یا نہیں ؟
2۔ بنکو ں کے اسلامی برانچوں میں جو Deposit رکھا جا تا ہے اس پر جو رقم مقررہ مدت پر ملتی ہے وہ جائز ہے یا نہیں ؟
3۔ الازہر یونیورسٹی مصر نے جو bank deposit کے بارے میں جو فتوی دیا ہے اس کی حیثیت کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی بھی معاملہ اور کاروبار کے جواز اور عدم جواز کا تعلق اس معاملہ اور کاروبار کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے لہذا جو معاملہ شرعی ضابطوں کے مطابق ہو تو وہ معاملہ شرعاً بھی جائز اور اس پر ملنے والے منافع حلال ہوں گے ورنہ نہیں۔

1۔لہذا ہماری معلومات کے مطابق قومی بچت سرٹیفکیٹ (National Savings Certificates) بھی روایتی بینکوں کی طرح ابتداً مخصوص نفع کی پیشکش کے ساتھ رقوم جمع کرتے ہیں اور مخصوص مدت کیلئے رقم جمع کروانے پر اکاؤنٹ ہولڈر کو طے شدہ نفع دیتے ہیں جو سود ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے اس لئے سائل کے لئے قومی بچت کے مرکز میں deposit رکھنا اور اس کیش رقم پر ملنے والے نفع کو استعمال کرنا جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے ۔

2۔جبکہ غیر سودی بینکوں کا اکاؤنٹ ہولڈر سے رقم لینے کا معاملہ قرض کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ کاروباری بنیاد پر ( جیسے عقد مضاربت شراکت وغیرہ ) ہوتا ہے جس کی پوری نگرانی مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کر تا ہے اس لئے جن بینکوں کے معاملات شرعی اصولوں کے مطابق مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی انجام پاتے ہوں تو ان کے ہاں سرمایہ کاری کرکے نفع لینے کی گنجائش ہے ۔

3۔ سائل نے جامعہ اظہر یونیورسٹی کے فتوی کے نام سے جو تحریر ارسال کی ہے وہ ان کا مصدقہ فتوی معلوم نہیں ہوتا اس لئے اگر سائل مصدقہ فتوی کی کاپی ارسال کردے تو اس پر مکرر غور کیا جاسکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بحوث فی قضایا: فثبت بھذا ان الودائع المصرفیۃ فی البنوک التقلیدیۃ بانواعھا الثلاثۃ کلھا قروض یقدمھا اصحاب الاموال الی البنک فتجری علیھا جمیع احکام القرض (355/1)
وفی الشامیۃ:(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه (166/5)
وفی بحوث: وبعد وضوح حقیقۃ ھذہ الودائع وثبوت کونھا قروضاً ننتقل الی السوال الثانی وھو ھل یجوز للمسلمین ان یودعوا اموالھم فی البنوک التقلیدیۃ التی تعمل فی اطار ربوی ؟
اماالودیعۃ الثابتۃ وودائع التوفیر فان البنک یدفع فائدۃ مضمونۃ لاصحابھا وبما ان ھذہ الوادائع قروض بلاخلاف فما تدفعہ البنوک زیادۃ علی راس المال فانہ رباً صراح لاسبیل الی جوازہ (356/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82197کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات