کیا اسلامی بینک میں انویسمنٹ کرسکتے ہیں؟بینک نام میزان۔
اب تک کی معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر وبیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں،لہذا جب تک ان کا عملی طریقہ کار بھی طے شدہ شرعی اصولوں کے مطابق مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی انجام پاتاہو، تب تک اس کے کسی بھی شعبے میں انویسٹمنٹ کرکے منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی۔