کیا اپنا پیسہ کسی بھی اسلامی بینک میں جمع کر کے منافع لے سکتا ہوں؟
غیرسودی بینکوں میں رائج کاروبار میں ، شرعی اصولوں کو مدنظررکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ، اور باقاعدہ مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے ذریعہ اس کی نگرانی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، اس لۓ ان کے ہاں جائز کاوربار میں انویسمنٹ کرکے نفع حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔