السلام علیکم !محترم جناب گزارش یہ ہے کہ میں شادی شدہ ہوں ، میرے بچے ہیں ، میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتی ہوں ، میرے شوہربھی برسرروز گار ہیں ، میں نے اپنی وراثت میں ملی کچھ رقم میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں رکھوائی ہے ، براہ مہربانی اپنے دینی علم کی روشنی میں بتایئے کیا یہ میرے لئے جائز ہے ؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحال اپنے تمام مالی معاملات مستند مفتیان کرام پرمشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی انجام دے رہا ہے ، لہذا میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھواکر اس پر ماہانہ یا سالانہ منافع حاصل کرنا درست ہے ۔