میزان بینک یا کسی دوسرے بنک اسلامی اکاؤنٹ پہ جو منافع ملتا ہے ، کیا یہ جائز ہے یا سود ہے جو کہ حرام ہے ؟ کراچی میں مقیم ایک بڑے مفتی صاحب نے اسے جائز قرار دیا ہے جبکہ بعض علماءِ کرام حرام کہتے ہیں , جواب کا انتظار رہے گا۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک اور بینک اسلامی کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام کے زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں ،لہذا ان بینکوں کا منافع استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ اعلم بالصواب