میزان بینک میں انوسٹمنٹ کرکے ماہانہ منافع حاصل کرنا جائز ہے؟ کیا یہ منافع حلال ہے ؟ نیز اسلامی بینکاری کے لۓ کون کون سے بینک موزوں ہیں ؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیان کرام پر مشتمل ایڈوائزری بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق سرانجام پاتے ہیں، اس لئے سائل کے لئے میزان بینک میں انویسمنٹ کرکے ماہانہ نفع حاصل کرنے کی گنجائش ہے، جبکہ غیر سودی معاملات کے لئے ’’میزان بینک‘‘ اور ’’بینک اسلامی‘‘ مناسب معلوم ہوتے ہیں۔