السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو کاروبار خیبر بینک نے مشارکہ کے نام سے شروع کیا ہے ، کہ کچھ رقم بینک میں جمع کرکے وہ ایک سرٹیفیکیٹ دیتا ہے اور اس رقم کو کاروبار میں لگا کر نفع ہونے پر کچھ رقم (FBR) کا کاٹ کر بقیہ رقم بینک اور کسٹمر تقسیم کرتا ہے ، اور اسکا دعوی ہے کہ اس رقم کو ہم علماءِ کر ام اور مفتیانِ عظام کی نگرانی میں جائز کاروبار میں لگاتے ہیں ، اس لئے اس میں کسی قسم کی قباحت نہیں ہے ، جواب سے مرحمت فرمائیں ۔
مذکور بینک اگر واقعۃً مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیرِنگرانی اپنے تمام مالی معاملات سر انجا م دیتا ہو اور سائل کو بھی ان پراعتماد ہو تو مذکور بینک میں سرمایہ کاری کرنا درست ہے ۔