ملازمت

مالک کا اپنی زمین فروخت کرنے کے بعد دوسرےشخص پر بھی بیچ دینا

فتوی نمبر :
80981
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

مالک کا اپنی زمین فروخت کرنے کے بعد دوسرےشخص پر بھی بیچ دینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
زید نے عمر و پر اپنی ایک زمین نوئے (۹۰) لاکھ روپے میں فروخت کی , جس میں سے ساٹھ لاکھ روپے عمرو نے زید کو ادا کر دیے ،اور بقایا تیس لاکھ روپے کی ادائیگی کسی اور وقت میں طے پائی، اور زید نے مذکور زمین پر عمرو کو قبضہ دے دیا ،اور اس کے کا غذات بقیہ تیس لاکھ کی ادائیگی تک اپنے پاس روک لیے، اس کے بعد زید نے یہی زمین ایک دوسرے شخص بکر کو فروخت کر دی ،اور اس کے کاغذات اسکے حوالہ کر دیے, عمرو کو جب اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے بکر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا اور اب جانبین سے کیس چل رہا ہے ،اب عمرو یہ کہتا ہے کہ اگر میں یہ کیس جیت گیا تو میں یہ زمین کسی دوسرے کے پاس بطورِ امانت رکھواؤں گا، اور بعد میں مدرسہ والوں کو زکوۃ کی رقم دوں گا جو زمین کی مالیت کے برابر ہو گی ،اور ان سے کہوں گا کہ آپ میری زمین اس زکوة کی رقم کے عوض خرید لیں، اس طرح زکوۃ کی رقم دوبارہ میری ملکیت میں آجائے گی، پوچھنا یہ ہے کہ عمرو کا اس طرح کرنا درست ہے ،اور اگر نہیں تو اس کا کوئی جائز حل تحریر فرما لیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب خرید و فروخت کا معاملہ شرعاً پورا ہو چکا تو اس کے بعد مسمیٰ زید کا مذکور زمین کسی دوسرے پر بیچنا جائز نہیں ، بلکہ یہ بیع شرعاً مسمی عمرو کی اجازت پر موقوف ہے ،اور پھر عمرو کا بکر کے خلاف کیس کرنا بھی درست نہیں ،اسے چاہیئے کہ وہ مسمی زید کو اپنا مد علی علیہ بنائے ،اور بلا وجہ کی حیلہ سازی سے احتراز کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته اھ (6/ 200) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد حسین سجاد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80981کی تصدیق کریں
0     713
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات