میں ایک میڈیسن کمپنی میں میڈیکل نمائندہ کی حیثیت سے کام کرتاہوں ،تمام میڈیسن کمپنی کسی بھی طرح کا معاوضہ ڈاکٹروں کو دیکر اپنی کمپنی کی میڈیسن لکھواتی ہیں،اور ڈاکٹرحضرات بھی اپنے مفاد کی خاطر اسی کمپنی پر مہر بانی کرتے ہیں، اور اسی کی میڈیسن لکھتے ہیں، تو کیا میرے لئے اس طرح کی نوکری کرنا حلال ہے؟
میڈیسن کمپنی اور ڈاکٹر حضرات کے درمیان معا ملات طے ہونے میں اگر سائل کا کوئی دخل نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے اس ملازمت کو اختیار کرنے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو اپنے استعمال میں لانے میں کوئی قباحت نہیں۔
کما فی الدرالمختار: وفی الاشباہ:استعان برجل فی السوق لیبیع متاعہ فطلب منہ اجرا فالعبرۃ لعادتھم، وکذا لو ادخل رجلا فی حانوتہ لیعمل لہ۔ وفی الدرر:دفع غلامہ او ابنہ لحائک مدۃ کذا لیعلمہ النسج وشرط علیہ کل شھر کذا جاز الخ(۳/۴۲)۔ واللہ اعلم باالصواب
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0