ملازمت

بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
24524
| تاریخ :
2015-02-07
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

مفتی صاحب مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ میں ایک بینک میں ایڈیٹر کی جاب کرتی ہوں اور وہاں سے مجھے ٹوٹل ۲۷۰۰۰ روپے ملتے ہیں اور میرے والد جوبلی لائف انشورنس میں کام کرتے ہیں بطور ایڈمنسٹریشن آفیسر کے، وہاں سے انہیں ۱۵۰۰۰ روپے ملتے ہیں، پورا گھر ہم دونوں کی سیلری سے چل رہا ہے، دو چھوٹی بہنیں پڑھ بھی رہی ہیں، لوگ کہتے ہیں بینک کی جاب حرام ہے اور شاید اس وجہ سے ہمارے ہاں برکت بھی نہیں اور دعا بھی قبول نہیں ہوتی، لیکن ہم میں سے کوئی بھی اگر جاب چھوڑتا ہے تو گھر چلانا مشکل ہوجاتا ہے اگرچہ ابھی جتنا آرہا ہے اس میں بھی گھر نہیں چل پارہا ہے، آپ کی رہنمائی چاہئے کہ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہئے؟ کیونکہ حرام بھی دل برا مانتا ہے اور حلال کی تلاش بھی کرتے ہیں لیکن مل نہیں پاتی اور اگر کچھ ملتی ہے تو اتنی کہ سیلری کا سوچ کے بھی گھر کا خرچہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا، اس صورت میں ہمارے دین میں کیا احکام ہیں؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بینک اور انشورنس کا بیشتر کاروبار چونکہ سود پر مبنی ہوتا ہے اس لئے انشورنس کمپنی کی مذکور قسم کی ملازمت جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔
تاہم جب تک دوسری جائز اور حلال ملازمت نہ ملے اس وقت تک سائلہ اور اس کے والد اپنی مذکور ملازمتوں کو جاری رکھ سکتے ہیں لیکن دوسری جائز ملازمت کی تلاش اور جستجو ایسی ہونی چاہئے جیسے ایک بے روزگار شخص کرتا ہے اور جب دوسری جائز ملازمت مل جائے تو اس وقت فوراً اس ملازمت کو ترک کردیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الصحیح للامام مسلمؒ: لعن رسول اللہ ﷺ اکل الربٰو وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال ہم سواء۔ الخ (ج۲، ص۲۷)۔
وفی تکملۃ فتح الملہم (قولہ وکاتبہ) لأن کتابۃ الربٰو اعانۃ علیہ ومن ہنا ظہر أن التوظف فی البنوک الربویۃ لا یجوز، فان کان عمل الموظف فی البنک ما یعین علی الربٰو کالکتابۃ أو الحساب فذالک حرام بوجہین، الاول اعانۃ علی المعصیۃ والثانی اخذ الاجرۃ من مال الحرام۔ الخ (ج۱، ص۶۱۹) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24524کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات