ملازمت

سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

فتوی نمبر :
40476
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

سوال : میں سعودیہ میں رہتا ہوں، او رمجھے ایک سال پہلے کمپنیوں کے ایک گروپ میں جاب ملی اور ایک مہینہ بعد انہوں نے مجھے اپنی ایک اور کمپنی میں ٹرانسفر کردیاجو چین میں تعمیرات کرتی ہے۔ میں ایک سال سے انکے ساتھ کام کر رہاہوں، مجھے یقین ہے کہ سینما بنانے والی کمپنی میں کام ٹھیک نہیں۔ میں ایک سال سے دعا بھی مانگ رہا ہوں اللہ سے کہ اللہ مجھے کسی دوسری کمپنی میں کام دے دیں، لیکن ایک سال ہوگیا کہیں اور چانس نہیں بنا، برائے مہربانی میری رہنمائی کردیں سینما بنانے والی کمپنی میں میرا جاب حلال ہے یا حرام ؟ میری تنخواہ کا کیا حکم ہے؟ میری تنخواہ سے زکوٰۃ اور صدقہ کا کیا حکم ہے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ میری کمائی حرام ہے تب میری دعا قبول نہیں رہی جاب چھوڑنا چاہتا ہوں تاکہ اس حرام کمائی سے جان چھوٹ سکے، لیکن تنگ دستی کا خوف ہے، برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائے شریعت کیا کہتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل کیلئے مجبوری کی صورت میں مذکور کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے اور اس سے صدقہ وخیرات دینے کی گنجائش ہے البتہ جب اسکے علاوہ کوئی غیر مشتبہ ملازمت میسر ہوجائے تو اسے اختیار کرنا چاہئے۔


کما حاشية الطحطاوی: معاملة من أکثر ماله حرام لا تحرم مبايعته حيث لم يتحقق حرمة ما أخذه منه ولکن يکره خوفا من الوقوع في الحرام کذا في فتح القدير. اه (ج۱ /ص۲۴)


وفی المبسط للسرخسی: وان کان لرجل دین علی رجل فقضاہ من ثمن خمر أو خنزیر لم یحل لہ أن یأخذہ إلا أن یکون الذي علیہ الدین کافرا فلابأس حنیئذ .اھ (ج۲۴ /ص۴۸)


وفی الاشباہ والنظائر لابن نجیم : إذا کان غالب مال المھدي حلالا، فلا باس بقبول ھدیتہ، وأکل ملہ مالم یتبین أنہ من حرام، وإن کان غالب مالہ الحرام لایقبلھا، ولایأکل . اھ (ج۱ /۱۱۲)واللہ اعلم بالصواب.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40476کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات