مروجہ بینکاری

فقراء و مساکین پر خرچ کرنے کی نیت سے سود وصول کرنا ،اور سودی بینک اکاؤنٹ کھلوانا

فتوی نمبر :
80371
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

فقراء و مساکین پر خرچ کرنے کی نیت سے سود وصول کرنا ،اور سودی بینک اکاؤنٹ کھلوانا

جناب مفتی صاحب! جامعہ بنوریہ سائٹ ایریا کراچی السلام علیکم!
بعد سلام ِمسنون آپ حضرات کی خدمت میں عرض ہے کہ ہماری انجمن ہے، جس میں قوم کے مخیّر حضرات کی طرف سے زکوٰۃ ، صدقہ، فطرہ وغیرہ کی رقم جمع ہوتی ہے، اس طرح باہر ملکوں سے بھی اس مد میں رقم آتی ہے، اس رقم اور پیسے کو بینک میں جمع کر دیا جاتا ہے، اس جمع شدہ رقم کو قوم کے بیواؤوں کو ماہانہ وظیفہ میں دیا جاتا ہے ، قوم کے غریبوں کو ماہِ رمضان میں راشن دیا جاتا ہے ، عیدوں پر اخراجات کے لئے رقم مقرر کر کے دی جاتی ہے ، غریب طلباء کو کتابیں دی جاتی ہے، بیمار ہونے کی صورت میں مالی مدد کی جاتی ہے، جو رقم بینک میں جمع ہے، اس پر سود ملتا ہے ، یہ رقم بھی ضروتمندوں کو دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں دی جا سکتی ،تو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی بینک کے سودی کھاتہ میں رقم جمع کرنا اور اس پر سود وصول کرنا ناجائز اور حرام ہے، لہذا مذکورہ رقم سودی کھاتے میں رکھنے اور اس پر سود وصول کرنے سے احتراز لازم ہے، اور اب تک جو رقم بطور سود وصول کر چکےہوں، تو بلانیتِ ثواب کسی مستحق کو اس پر مالک و قابض بنادیں اور آئندہ کیلئے اس قسم کے مدات میں رقم جمع کروانے کا مشغلہ بنانے سے بھی احتراز کریں۔
البتہ اگر بمجبوری اور حفاظت کی غرض سے بینک میں رقم رکھنی پڑ جائے ،تو کرنٹ اکاؤنٹ یعنی ایسے کھاتہ میں کہ اس میں رقم پر سود نہ لگتا ہو، جمع کروانا جائز ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ صدقات واجبہ وغیرہ کی رقوم مذکور مدات میں سے واقعی مستحقین پر خرچ کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر اھ (5/ 166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80371کی تصدیق کریں
0     638
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • قطر بینک کےاسلامی یاغیر اسلامی ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرض لیکر مکان خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • جامعہ بنوریہ کا اسلامی بنکاری کے بارے میں فتوی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات