اسلام وعلیکم
بعض آنلائن بینک کیش بیک دیتے ہیں مطلب کہ آپ اتنی روپیہ کا بل ہمارے اپلیکیشن سے جمع کریں ہم آپ کو 200/300 کا کیش بیک دینگے یہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟
مختلف بینکوں کے طرف سے کیش بیک کے نام سے ملنے والی رقم اگر بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرنے پر نہ ملتی ہو، اور نہ ہی اس کے ملنے کےلیے بینک اکاونٹ میں کسی رقم کی موجودگی ضروری ہو، بلکہ اس بینک کے موبائل اپلیکیشن کے ذریعہ بل جمع کرانے پر یہ رقم ملتی ہو، تو یہ دراصل اس اپلیکیشن کے استعمال بڑھانے کے لیے ترغیبی انعام کی ایک صورت ہے، جس میں بظاہر کوئی شرعی قباحت نہیں، تاہم اگر اس کی تفصیل کچھ اور ہو تو پوری وضاحت کرکے دوبارہ حکم شرعی معلوم کیاجاسکتاہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0