میرا HSBC بینک میں سیلری اکاؤنٹ ہے ،جو کہ سودی بزنس کرتا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اپنی رقم بینک میں رکھے رہنا جائز ہے یا نہیں ؟ اور کریڈٹ کارڈ کا بلا سود ادائیگی استعمال جائز ہے یا نہیں ؟
سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کھلوانا یا شرعی حکم معلوم ہونے پر اُسے رکھے رہنے دینا شرعاً جائز نہیں، جبکہ کریڈٹ کارڈ کا اصلاً استعمال درست نہیں ۔ البتہ کسی نے بنوا لیا ہو تو اس کا صحیح طریقہ یہ ہےکہ اگر اس کے ذریعہ قرض لے لیا ہے ،تو مدتِ مقرّرہ سے پہلے پہلے اس کی ادائیگی کر دے ، تاکہ اس پر سود نہ لگے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0