السلام علیکم ، مسلم کمرشل بینک (Mcb) میں سیونگ اکاونٹ کھلوانا جائز یا نہیں؟
"مسلم کمرشل بینک "کے سیونگ اکاونٹ میں جمع کردہ رقم کی حیثیت چونکہ قرض کی ہوتی ہے، اور قرض پر کوئی بھی مشروط یا معروف نفع حاصل کرنا شرعاً سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس لۓ مسلم کمرشل بینک سمیت کسی بھی سودی بینک میں سیونگ اکاونٹ کھلوا کر اس پر نفع لینا جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔
و فی صحیح مسلم : لعن رسول اﷲ ﷺ آکل الرباء و موکلہٗ و کاتبہٗ و شاہدیہ و قال ہم سواء۔ اھـ (ج۲ ،ص۲۷)۔
و فی معارف السنن : من ملک بملک خبیث و لم یمکنہ الرد الی المالک فسبیلہ التصدق علی الفقراء ۔ (ج۱، ص۳۴)۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0