محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم!
کار لیزنگ کے بارے پوچھنا ہے، اسلامی بینکوں کے ذریعہ (البرکہ، المیزان ، الفلاح ) کیا یہ سو فیصد حلال ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ یہ حرام ہے ،اور اسلامی بینکوں نے محض نام بدلا ہے کہ سود سے کرایہ کے علاوہ ان کے باقی سارا دیگر غیر اسلامی بینکوں کی طرح ہے اور یہ بھی آپ بتائیں کہ اسلامی بینکوں سے کار انشورنس کروانا کیسا ہے؟ میں نے کار خریدنی ہے، لہٰذا براہِ کرم تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔
ہماری معلومات کے مطابق ”المیزان ، البرکہ“میں کار لیزنگ کا جو نظام رائج ہے، وہ بہ نسبت دوسرے مروّج بینکوں سے کہیں بہتر اور شریعتِ مطہّرہ کے قریب تر ہے ،اس لئے ان اداروں کے ساتھ کار لیزنگ کا معاملہ کرنے کی گنجائش ہے، پھر چونکہ یہ ادارے پرائیویٹ ہیں، اور ان کے اصول وضوابط کے بدلنے کا بھی خطرہ رہتا ہے، اس لئے ان اداروں کے ساتھ کار لیزنگ یا کوئی دوسرا کاروباری معاملہ کرنے سے قبل اسکی پوری نوعیت معلوم کرنے کے بعد اس کے موافق حکمِ شرعی معلوم کر لیا جائے، تو زیادہ بہتر ہے اور ایسا ہی چاہیئے۔ جبکہ الفلاح بینک کے اسلامائزیشن سے متعلق ہمیں کوئی تفصیل معلوم نہیں، اگر اسکی تفصیل لکھ کر بھیج دیجائے تو انشاء اللہ اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0