مروجہ بینکاری

کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

فتوی نمبر :
2702
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

محترم جناب مفتی صاحب!
کاروباری سلسلہ میں بینک سے قرض لینے کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ حلال ہے یا حرام ؟کیونکہ آج کل قرض دینے والا کوئی نہیں ہوتا کہ کاروبار شروع کروں، میرا بھی تعلق ایک متوسط درجہ کی خاندان سے ہے، میری نوکری سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے ، لہذامیں نے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کرنا ہے ،اور میرے خاندان اور رشتہ داروں میں ایسا کو ئی بندہ نہیں ،جو مجھے قرض دے سکے ، آیا ایسی صورت حال میں بینک سے قرض لینا حرام ہے کہ حلال؟ نیشنل بینک آف پاکستان کاروباری اسکیم کے نام سے آسان قسطوں پر قرض دیتا ہے ، جس کا صدر پاکستان نے اعلان و منظور کیا ہوا ہے۔ اورسود کی وجہ سے وہ حرام ہو تو براہِ کرم آپ تجویز کریں کہ میں کہاں سے قرض لوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص ، بینک یا کسی دوسرے ادارے سے غیر سودی قرض لینا بلا شبہ جائز اور درست ہے، جبکہ سودی قرض کا معاملہ نا جائز و حرام اور اس سے احتراز لازم ہے۔ اب اگر سائل کو اپنے کاروباری معاملات کے لئے بینک کے علاوہ رقم نا ممکن ہو تو اُسے چاہئیے کہ "میزان بینک " سے معاملہ کر لے ،اور اپنے کاروبار کی نوعیت پر میزان بینک اُسے جن شرائط کے تحت قرض فراہم کرے ، ان شرائط کی مکمل تفصیل بیان کر کے پہلے حکمِ شرعی معلوم کرے اور اس کے بعد معاملہ کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)
وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" . رواه مسلم (2/ 134)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2702کی تصدیق کریں
0     716
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • قطر بینک کےاسلامی یاغیر اسلامی ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرض لیکر مکان خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • جامعہ بنوریہ کا اسلامی بنکاری کے بارے میں فتوی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات