محترم مفتی صاحب السلام علیکم!
پاکستان میں کئی لیزنگ کے ادارے ہیں،اس میں کئی اسلامی کہلائے جانے والے ادارے بھی ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کا رخریدنا چاہتا ہے، تو یہ ادارے ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر کچھ رقم پر خریدنے کی اجازت دیتے ہیں اور باقی قسطیں کر دیتے ہیں، اب کیا اس قسم کے معاملات اسلامی شریعہ میں جائز ہیں؟ میں آپ کی رائے اور جواب پر انتہائی شکر گزار ہوں گا۔ جزاک اللہ ,اللہ حافظ , مہربانی فرما کر اردو میں جواب دیں ۔
عام بینکوں کی لیزنگ نا جائز شروط پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً د رست نہیں، البتہ" المیزان" اور" البرکہ" بینکوں نے اس کو جائز طریقہ سے کرنے کی سعی کی ہے ،اگر ان کی تفصیلات معلوم کر کے بھیج دی جائیں، تو ان کے حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کیا جا سکتا ہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0