مروجہ بینکاری

بوقتِ مجبوری روایتی بینکوں کے کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانےاور اس میں سرمایہ کاری کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
80300
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

بوقتِ مجبوری روایتی بینکوں کے کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانےاور اس میں سرمایہ کاری کرنے کاحکم

آج کل روایتی بینکوں میں مختلف سکیمیں رائج ہیں، ان سکیموں کے تحت لوگ روپے بینک میں جمع کرواتے ہیں، اور بینک ماہانہ، سہ ماہی یا اور طے شدہ شیڈول کے مطابق ایک طے شدہ نسبت پر منافع ادا کرتے ہیں، جبکہ بعض سکیموں میں یہ منافع ایک حد میں رہتے ہوئے گھٹتا اور بڑھنا بھی رہتا ہے، (یعنی پرافٹ ، لاس، شیئر) یہ ایک انفرادی اور اجتماعی طور پر کاروبار اور دیگر مقاصد کے لئے سود پر قرض بھی دیتے ہیں، مثلاً مکان بنانے کے لئے قرض اور قسطوں پر گاڑی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
۱:کیا روایتی بینک میں اپنی رقم پر طے شدہ ریٹ پر منافع جائز ہے؟ کیا ان بینکوں میں پرافٹ , لاس , شیئر اکاؤنٹ پر حاصل شدہ منافع جائز ہے یا سود ؟
۲: کیا روایتی بینک کے ذریعے مکان بنانے کے لئے یا گاڑی یا موٹر سائیکل وغیرہ کے لئے قرض حاصل کیا جا سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بوقتِ مجبوری مذکور روایتی بینکوں کے کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کی گنجائش ہے، مگر اس کے علاوہ ان کے PLS اور فیکس ڈپازٹ وغیرہ کے ذریعہ سرمایہ کاری سے نفع حاصل کرنا، یا اُن سے گاڑی اور مکان کیلئے سودی معاملہ کے تحت قرض لینا وغیرہ جائز نہیں، بلکہ یہ سودی معاملات ہیں، جن کی حرمت میں کوئی شبہ نہیں ،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر بعض معاملات میں معاونت وغیرہ کے لئے بینک اکاؤنٹ کھلوانا ضروری ہو تو بجائے ان روایتی بینکوں کے میزان بینک یا بینک اسلامی میں اپنا اکاؤنٹ کھلوا لیں ،اور اگر ان کے ذریعہ انویسٹمنٹ کرنا مقصود ہو تو اس کی بھی اجازت ہے، اور ان سے حاصل ہونے والا نفع اپنے استعمال میں بھی لا سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الدر المختار: القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه. وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/ 166)۔
في الهداية شرح البداية: المضاربة عقد على الشركة بمال من أحد الجانبين ومراده الشركة في الربح وهو يستحق بالمال من أحد الجانبين والعمل من الجانب الآخر اھ (3/ 202)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علی طیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80300کی تصدیق کریں
0     849
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • قطر بینک کےاسلامی یاغیر اسلامی ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرض لیکر مکان خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • جامعہ بنوریہ کا اسلامی بنکاری کے بارے میں فتوی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات