مروجہ بینکاری

قومی بچت اسکیم کے سودی معاملات میں سرمایہ کاری کرنا

فتوی نمبر :
79865
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

قومی بچت اسکیم کے سودی معاملات میں سرمایہ کاری کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے حبیب بینک میں ۲۲ سال نوکری کی، بینک گولڈن شیک ہینڈ لیا، جو پیسے ملے اس کو قومی بچت ماہانہ اسکیم میں رکھ دیا، اس سے ہمیں جو پیسہ ملتا ہے، اس سے ہمارا گھر کا خرچہ چلتا ہے، اور ایک دوکان ومکان کا کرایہ آ جاتا ہے ،اور میں بیمار بھی ہوں ،اور میں کوئی کاروبار بھی نہیں کر سکتا، میری اس سود کی لعنت سے جان چھوٹ جائے، آپ کوئی مشورہ دیجیے کہ میں اپنی زندگی کس طرح گزاروں، اور کوئی ایسا عمل بتا دیجیے کہ جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قومی بچت اسکیم کے سودی معاملات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری کرنا اور اس پر نفع لینا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
البتہ ’’المیزان‘‘ اور ’’البرکۃ‘‘ بینک جو ابھی تک شرعی اصول کے مطابق سارمایہ کاری کر رہے ہیں اور باضابطہ ایک شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں ہیں ان میں اس وقت تک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جب تک اصولِ شرعیہ کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
اسی طرح مکان و دوکان وغیرہ بنا کر کرایہ پر دے کر اس سے بھی اپنی معیشت کا انتظام ہو سکتا ہے اور اگر کسی معتمد دیندار تاجر کے ساتھ شراکت و مضاربت کا معاملہ کر لیا جائے تو یہ سب سے بہتر ہے، ان میں سے جونسا طریقہ آسان محسوس ہوتا ہے، اُسے اختیار کر لیا جائے، اس طرح کرنے سے سود کی لعنت سے چھٹکارا بھی ہے اور حلال معیشت کا حصول بھی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/ 166)۔
وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال : " هم سواء " . رواه مسلم (2/ 134)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شکیل احمد اسم داد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79865کی تصدیق کریں
0     762
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • قطر بینک کےاسلامی یاغیر اسلامی ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرض لیکر مکان خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • جامعہ بنوریہ کا اسلامی بنکاری کے بارے میں فتوی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات