ملازمت

آغاخانیوں کے پاس ملازمت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
76640
| تاریخ :
2024-07-15
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

آغاخانیوں کے پاس ملازمت کرنے کا حکم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! محترم مفتی صاحب آپ سے ایک دو مسائل میں رہنمائی درکار تھی،اللہ پاک آپ کو اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطا فرمائے ، زید ایک آغاخانیوں کی کمپنی (ہاشو گروپ)میں پچھلے تقریبا ًدس سال سے کام کر رہا ہے،ہاشو گروپ والوں کا اصل کام تو ہوٹلنگ کا ہے ،مگر دس سال پہلے انہوں نے آئل اینڈ گیس کمپنی میں بھی ایک شئیر لیا ہے جو کہ تقریبا ٣٨ فیصد بنتا ہے،اس صورت میں ان کی کمپنی میں کام کرنے والے زید کی تنخواہ حلال ہوگی؟اور وہاں جاب کرنا یا دوسروں کو وہاں جاب دینا جائز ہوگا یا ناجائز؟اور اس صورت میں بھی بتادیجیئے کہ کیا کرنا چاہیے؟ جب کہ عمر زیادہ ہونے اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے پاکستان میں کہیں اور جاب ملنا مشکل ہو البتہ کوشش کر کے باہر (غیر مسلم) ممالک میں یا عرب ملک میں جاب ڈھونڈی جا سکتی ہے،ان حالات میں افضل کیا ہے؟ زید کے والدین نے بچپن ہی سے دستاویزات میں 3سال عمر کم لکھوادی،شناختی کارڈ بھی اسی تاریخ پیدائش پر بنا ہواہے،اب پوچھنا یہ تھا کہ شناختی کارڈ کی عمر کے لحاظ سے رٹائرمنٹ ٣ سال تاخیر سے ہوگی،صورت مسئولہ میں زید کے لیے اتنے سال جاب کرنا جائز ہوگا یا نہیں،اس عرصہ میں ملنے والی تنخواہ کا کیا حکم ہوگا،یہ دوسروں کا حق مارنے کے زمرے میں تو نہیں آئےگا؟ جزاکم اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزاء فی الدارین۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زید کے لئے دونوں صورتوں میں مذکور جاب جاری رکھنا شرعاً جائز ہے،اور اس کی آمدنی بھی حلال ہے،تاہم اگر سائل کو اس کے متعلق کچھ شبہ ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مسند الامام أحمد بن حنبل: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى الْخِلَالِ كُلِّهَا إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ(ج36 ص504 رقم الحدیث22170 ط: مؤسسة الرسالة)۔
وفی صحیح البخاری:عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان.(باب علامۃ المنافق ج1 ص16)۔
فی الھندیہ: مسلم آجر نفسه من مجوسي ليوقد له النار لا بأس به. كذا في الخلاصة(الی قولہ) ولو استأجر الذمي مسلما ليبني له بيعة أو كنيسة جاز ويطيب له الأجر. كذا في المحيط الخ(ج4 ص450)۔
وفی الدرالمختار: (و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر)۔
وفی ردالمحتار:تحت(قولہ قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل(ج6 ص391)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76640کی تصدیق کریں
0     740
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات