اگر جماع کے فوراً بعد حیض کا خون آنا شروع ہوجائے اور جماع سے پہلے صرف براؤن رنگ نکلے ، تو کیا اس میں کبیرہ گناہ ہے ؟ اور استغفار کے علاوہ کیا کفارہ ہے ؟
واضح ہو کہ ناپاکی ( حیض و نفاس ) کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کرنا بنصِّ قرآنی حرام ہے ، لہذا صورتِ مسؤلہ میں حالتِ حیض میں ہمبستری کرنے کی وجہ سے میاں بیوی دونوں سخت گناہ گار ہوئے ہیں، دونوں پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں اور آئندہ دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب کریں اور بہتر ہے کہ کچھ رقم صدقہ بھی کردیں ۔
قال اللہ تعالی: و یسئلونک عن المحیض قل ھو اذی فاعتزلوا النساء فی المحیض و لا تقربوھن حتی یطھرن الآیۃ ( سورۃ البقرۃ آیت 222 )۔
و فی الھندیۃ : ( ومنھا )ان یکون علی لون من الالوان الستۃ السواد و الحمرۃ و الصفرۃ و الکدرۃ و الخضرۃ و التربیۃ ھکذا فی النھایۃ الخ ( ج1 ص36 کتاب الطھارۃ الباب السادس فی الدماء المختصۃ بالنساء ط: ماجدیۃ ) ۔
و فی الدرالمختار : ثم ھو کبیرۃ لو عامدامختارا عالما بالحرمۃ لا جاھلا او مکرھا او ناسیا فتلزمہ التوبۃ ، و یندب تصدقہ بدینار او نصفہ و مصرفہ کزکاۃ و ھل علی المرأۃ تصدق ؟ قال فی الضیاء الظاھر لا ۔
و فی رد المحتار تحت ( قولہ و یندب الخ ) لما رواہ احمد و ابوداود و الترمذی و النسائی عن ابن عباس مرفوعا ( فی الذی یأتی امرأتہ و ھی حائض ، قال یتصدق بدینار او نصف دینار الخ ( ج1 ص297 /298 کتاب الطھارۃ باب الحیض ط: سعید ) ۔و اللہ اعلم بالصواب
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0