کفر و موجب کفر

سوال کے جواب میں ہاں میں مسلمان نہیں ہوں کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
68175
| تاریخ :
2023-10-01
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

سوال کے جواب میں ہاں میں مسلمان نہیں ہوں کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو بہنوں کا آپس میں نماز کے متعلق تکرار ہوا،بڑی بہن نمازوں کی ادائیگی میں سستی کرتی تھی ،چھوٹی بہن نے بہت اصرار کیا سمجھایا کہ نماز پڑھو لیکن بڑی بہن نہیں مان رہی تھی ،تو چھوٹی بہن نے غصے سے کہاکیوں نہیں پڑھتی کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ تو بڑ ی بہن نے کہا "نہیں میں مسلمان نہیں ہوں" اب معلوم یہ کرنا ہے کہ بڑی بہن کا نکاح ہوچکا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی ہے ،تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسی صورت میں جبکہ وہ اپنے کہنے پر نادم ہے توبہ بھی کرتی ہے تو کیا تجدیدِ ایمان اورتجدیدِ نکاح ضروری ہے یا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذکور جملہ"میں مسلمان نہیں ہوں"کفریہ جملہ ہے ،اور یہ جملہ کہنے والا دائرہِ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ،لہذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق بڑی بہن نے ،چھوٹی بہن کے سوال پر جب یہ جملہ کہا "نہیں میں مسلمان نہیں ہوں" تو اس کی وجہ سے وہ دائرہِ اسلام سے خارج ہوچکی تھی،تاہم اس کے بعداگر وہ اپنے کئے پر نادم ہوکر اور کلمہ پڑھ کر توبہ تائب ہوچکی ہوتو اس سے "تجدیدِ ایمان " بھی ہوچکا ہے،البتہ رخصتی کے وقت یا اس سے قبل دو گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح کرنا اور آئندہ کے لئے اس نوعیت کے کلمات کہنے سے اجتناب لازم ہے،
جبکہ چھوٹی بہن کا اپنی بڑی بہن کو نما ز کی دعوت دینے کے بعد اس پر اس قدر اصرار کرنا کہ وہ کفریہ کلمات کہنے پر مجبورہوجائے اصولِ دعوت کے خلاف انتہائی غلط طرزِ عمل ہے،لہذا چھوٹی بہن کو آئندہ کے لئے اس کے متعلق احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فتاوی العالمگیریۃ: رجل كفر بلسانه طائعا، وقلبه مطمئن بالإيمان يكون كافرا ولا يكون عند الله مؤمنا كذا في فتاوى قاضي خان."(2/283)۔
وفي الفتاوى الهندية: وقد حكي عن بعض أصحابنا أن رجلا لو قيل له ألست بمسلم فقال لا، يكون ذلك كفراً كذا في فتاوى قاضي (2/ 277)۔
وفی رد المختار: وفي الفتح: من هزل بلفظ كفر ارتد وإن لم يعتقده للاستخفاف فهو ككفر العناد. (قوله: من هزل بلفظ كفر) أي تكلم به باختياره غير قاصد معناه۔۔ (4/222)
وفی الفتاویٰ البزازية علٰی هامش الفتاویٰ الہندية: ضرب عبدہ أو ولدہ کثیرا، فقیل له الست بمسلم فقال لا قیل یکفر إذا قال عمدًا وإن قال غلطًا لا یکفر۔ اھ (230/6)۔
وفی الدر المختار : وفی شرح الوھبانیۃ: ما یکون کفراً اتفاقاًیبطل العمل و النکاح واولادہ اولاد الزنا،وما فیہ خلاف یؤمر بالاستعفار والتوبۃ و تجدید النکاح۔(246/6).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68175کی تصدیق کریں
0     1279
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات