ملازمت

اجیرِ خاص کا تنظیمی سرگرمیوں کی وجہ سے غیر حاضر ہونا

فتوی نمبر :
66365
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

اجیرِ خاص کا تنظیمی سرگرمیوں کی وجہ سے غیر حاضر ہونا

علماءِ کرام اس اہم مسئلے کے بارے میں کیا کہتے ہیں کہ ملازم ایک اجیر خاص ہے , انہیں دورانِ ملازمت صرف فرض نماز کے علاوہ کسی بھی عبادت کرنے کی اجازت نہیں , آج کل ملازمین کی بہت سے تنظیمیں بن چکی ہیں جن کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے بعض اوقات ملازمت کے متعین وقت میں غیر حاضر ہونا پ پڑتا ہے ,احتجاج اور ہڑتالیں کرنے کی صورت میں اپنے بیچ شدہ وقت میں غیر حاضر رہتے ہیں۔
ان اساتذہ کرام کا تنخواہ لینے کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلہ کا جواب مطلوب ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ملازمت کے مقررہ اوقات کو بغیر کسی عذر کے , ادارے کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے کام میں لگانا یا غیر حاضر رہنا شرعاً جائز نہیں ، اور اس دن کی یا اتنے وقت کی تنخواہ بھی درست نہ ہوگی ،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں متعلقہ ادارے کی اجازت کے بغیر , ملازمت کے مقررہ اوقات میں کسی بھی ملازم کیلئے غیر متعلقہ سرگرمی میں لگنا یا بغیر عذر کےغیر حا ضررہنا جائز نہیں، اور اس دن کی یااتنے وقت کی تنخواہ لینا بھی جائز نہیں ، بلکہ متعلقہ ادارہ غیر حاضری کے بقدر تنخواہ میں سے کٹوتی کرنے میں حق بجانب ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و الثاني) و هو الأجير (الخاص) و يسمى أجير وحد (و هو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص و يستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة و إن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم)اھ(6/69)-
و فی النتف فی الفتاوی : فان وَقعت على عمل مَعْلُوم فَلَا تجب الاجرة الا باتمام الْعَمَل اذا كَانَ الْعَمَل مِمَّا لَا يصلح اوله إِلَّا بِآخِرهِ و ان كَانَ يصلح اوله دون آخِره فَتجب الاجرة بِمِقْدَار مَا عمل و اذا وَقعت على وَقت مَعْلُوم فَتجب الاجرة بِمُضِيِّ الْوَقْت ان هُوَ اسْتَعْملهُ اَوْ لم يَسْتَعْمِلهُ و بمقدار مَا مضى من الْوَقْت تجب الاجرة اھ(2/559)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66365کی تصدیق کریں
1     883
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات