نماز جنازہ

کفریہ عقائد کے حامل شخص کی نمازِ جنازہ پڑھنے پڑھانے کا حکم

فتوی نمبر :
65317
| تاریخ :
2020-11-23
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

کفریہ عقائد کے حامل شخص کی نمازِ جنازہ پڑھنے پڑھانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی جس کے عقائد یہ ہیں کہ نماز ورزش ہے ، اس کی کوئی ضرورت نہیں ، روزہ رکھنا اپنے آپ کو بھوک سے مارنا اور خود کشی کر نا ہے ،حج پر پیسہ وقت کا ضیاع ہے، زکوٰۃ کی ضرورت نہیں، فضول پیسہ دینا ہے، ( نعوذ باللہ ) وہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ بندہ کو بیمار کرے یا صحت دے، یہ اللہ تعالیٰ کا کام نہیں ، مذکور بالا عقائد رکھنے والا شخص بھی مر گیا ہے، کافی لوگوں نے جنازہ نہیں پڑھا ، مگر جن لوگوں کو اس کے بارے میں خبر نہ ہو ، نمازِ جناز پڑ ھا ہو، پڑھا یا ہو تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ ایسے شخص کا جنازہ جائز ہے یا نہیں ؟ اور جن لوگوں نے پڑھا ہے تو ان کے لیے کفارہ ہے یا کوئی اور حکم ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی جواب دیکر ممنون فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ بالا عقائد بلاشبہ کفر یہ ہیں ، اس لۓ ان عقائد و نظریات کے حامل شخص نے اگر اپنی حیات میں اپنے ان کفریہ عقائد سے سچی توبہ کر کے مکمل براءت کا اظہار نہ کیا ہو اور اسی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا تھاتو ایسے شخص کی نمازِ جنازہ پڑھناشر عاً جائز نہیں تھا ، جس سے احتراز لازم تھا ، لہٰذا جن لوگوں نے صحیح صورتِ حال کو جانتے ہوئے شخصِ مذکور کی نمازِ جنازہ ادا نہیں کی، شرعاً ان کا یہ عمل بالکل درست اور جائز ہے ، البتہ جن لوگوں نے اصل صورتِ حال سے لاعلمی میں نمازِ جنازہ پڑھی یا پڑھائی اور اب ان کو صحیح صورتِ حال کا علم ہو چکا ہو تو ان کو چاہیۓ کہ اپنے اس عمل پر ندامتِ قلب کے ساتھ توبہ واستغفار کر یں اور آئندہ کے لۓ اس طرح کے کفریہ عقائد رکھنے والوں کے جنازہ میں شرکت سے احتراز کر یں ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ فَاسِقُونَ﴾ (التوبة: 84)۔
وفي الفتاوى الهندية: يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أو نكر وعده و وعيده، أو جعل له شريكا، أو ولدا، أو زوجة، أو نسبه إلى الجهل، أو العجز، أو النقص اھ(2 / 258) ۔
وفيها أيضاّ: الصلاة فريضة لكن ركوعها وسجودها لا لا يكفر؛ لأنه يؤول، وإن أنكر فرضية الركوع والسجود مطلقا يكفر حتى إذا أنكر فرضية السجدة الثانية يكفر أيضا لرده الإجماع والتواتر اھ(2/ 269)۔
وفيها أيضا: ولو قال عند مجيء شهر رمضان: آمد آن ماه كران ،قال جاء الضيف الثقيل يكفر، إذا قال عند دخول رجب: بعقابها اندر افتاديم إن قال ذلك تهاونا بالشهور المفضلة يكفر اھ(2/ 270)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65317کی تصدیق کریں
0     959
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات