(+92) 0317 1118263

نماز جنازہ

مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

فتوی نمبر :
9780
| تاریخ :
0000-00-00

مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

السلام علیکم!
۱۔ حضرت اگر امام مسجد جماعت کرانے کے لیے محراب میں لگی کھڑکی سے آئے تو کیا ایسا عمل مناسب ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں بتا دیں۔
۲۔ کہ کیا نمازِ جنازہ کی امامت مسجد کے اندر سے ہو سکتی ہے؟ جبکہ جنازہ مسجد سے باہر ممبر کے آگے ہو اور ممبر سے ایک کھڑکی ۳ فٹ بائی ۶ فٹ کی کھلی ہو۔ براہِ کرم راہ نمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ امام کا محراب کی جانب کے دروازہ سے داخل ہونا بلاشبہ جائز اور درست ہے اور وہ دروازہ بعض جگہ امام ہی کی ضرورت کے لیے رکھا جاتا ہے، تاہم اگر وہ دروازہ نہ ہو، بلکہ کھڑکی ہو تو کھڑگی سے آنا ادب کے خلاف ہے، اس لیے اس عادت کا ترک بہتر ہے۔
۲۔ واضح ہو کہ اگر میت کے ساتھ امام اور چند مقتدی مسجد سے باہر محراب کے سامنے کھڑے ہو جائیں اور باقی لوگ مسجد میں صفیں بنا کر نمازِ جنازہ ادا کریں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔ تاہم اگر جنازگاہ یا الگ کوئی جگہ ہو جس میں نمازِ جنازہ ادا کرنا ممکن ہو تو مسجد کی بجائے اس جگہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے زیادہ بہتر ہے، اگر کوئی اور صورت ہو تو تفصیل لکھ کر اس کے بارے میں بھی حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله بناء على أن المسجد إلخ) (إلی قوله) فلا يكره إذا كان الميت خارج المسجد وحده أو مع بعض القوم اهـ ح. قال في شرح المنية: وإليه مال في المبسوط والمحيط، وعليه العمل، وهو المختار. اهـ. (2/ 225) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9780کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں 8435 557 غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت 18421 611 خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا 8486 335 کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟ 14267 335 مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا 9780 416 ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟ 20422 362 نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں 3052 366 جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟ 48149 332 دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟ 10855 349 بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ 49866 339 عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا 33246 475 رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا 23994 350 حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ 21615 1264 اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا 47663 102 شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم 11898 492 نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب 60834 2206 شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم 12100 407 غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت 59022 620 ’’ حضورؐ کا جنازہ پہلے اللہ نے پڑھایا، پھر فرشتوں نے‘‘ کا عقیدہ رکھنا 22384 431 قائداعظم کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟ 11129 2496 نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا 59047 666 شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم 38253 1369 جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق 59036 320 نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا 59100 672 مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھانا 59011 480