نماز جنازہ

رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

فتوی نمبر :
23994
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

۱۔ کیا کوئی ایسی حدیث موجود ہے، جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ رمضان میں جمعہ کے دن وفات پانے والا بخشا جائےگا؟ از راہِ نوازش حوالہ عنایت فرمائیں۔
۲۔ اگر کسی جنازے میں ۷۰ یا اس سے زائد آدمی شریک ہوں تو متوفی کی بخشش ہو جائےگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! حدیث میں ہے رمضان المبارک یا جمعہ کے دن جو شخص فوت ہو جائے تو اس کو فتنہ قبر سے محفوظ رکھا جاتا ہے، ملاحظہ ہو:
ففی مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما من [ص:432] مسلم يموت يوم الجمعة أو ليلة الجمعة إلا وقاه الله فتنة القبر» . رواه أحمد والترمذي اھ (1/ 431)
ترجمہ: مشکوٰۃ شریف میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمروؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ کوئی مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات فوت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اُسے فتنہ قبر محفوظ فرماتےہیں۔
وفی مسند أحمد: عن حذيفة قال: أسندت النبي صلى الله عليه وسلم إلى صدري فقال: " من قال لا إله إلا الله ـ قال حسن: ابتغاء وجه الله ـ ختم له بها دخل الجنة، ومن صام يوما ابتغاء وجه الله ختم له بها دخل الجنة، ومن تصدق بصدقة ابتغاء وجه الله ختم له بها دخل الجنة " (38/ 350)
جبکہ جس مسلمان کے جنازے میں چالیس یا اس سے زائد ایسے لوگ جو اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتے ہوں، جمع ہوں تو اللہ اس کی شفاعت قبول فرما کر (معاف) فرما دیتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: عن عبد الله بن عباس أنه مات له ابن بقديد أو بعسفان فقال: يا كريب انظر ما اجتمع له من الناس. قال: فخرجت فإذا ناس قد اجتمعوا له فأخبرته فقال: تقول: هم أربعون؟ قال: نعم. قال: أخرجوه فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «ما من رجل مسلم يموت فيقوم على جنازته أربعون رجلا لا يشركون بالله شيئا إلا شفعهم الله فيه» . رواه مسلم اھ (1/ 523)
وفی مشكاة المصابيح: وعن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ما من ميت تصلي عليه أمة من المسلمين يبلغون مائة كلهم يشفعون له: إلا شفعوا فيه ". رواه مسلم اھ (1/ 524)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علیم بدل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23994کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات