کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آیا غائبانہ نمازِ جنازہ جائز ہے یا نہیں ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرماکر مشکور فرمائیں۔
عند الاحناف غائبانہ نمازِ جنازہ جائز نہیں، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔
وفی الہندیۃ: ومن الشروط حضور المیت ووضعہ وکونہ امام المصلی فلا تصح علی غائب ولا علی محمول علٰی دابۃ ولاعلی موضوع خلفہ۔ اھـ(ج۱، ص۱۶۴)۔