(+92) 0317 1118263

نماز جنازہ

کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
14267
| تاریخ :
0000-00-00

کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

السلام علیکم! حضرت دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا سڑک پر نمازِ جنازہ ادا ہو جاتی ہے؟ اور مسجد میں نمازِ جنازہ کا کیا حکم ہے؟ براہِ کرم تفصیلاً جواب ارسال فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازِ جنازہ کے شرکاء زیادہ ہوں اور قبرستان کے قریب ایسا کوئی مقام نہ ہو جہاں نماز جنازہ ادا کی جا سکے تو اس صورت میں سڑک پر بھی پڑھ سکتے ہیں، جبکہ مسجد میں پڑھنا مکروہ ہے، البتہ دوسری جگہ نہ ہو نے کی صورت میں میت کی چارپائی مسجد سے باہر رکھی جائے اور امام چند نمازیوں کے ساتھ مسجد سے باہر کھڑا ہو اور دیگر لوگ مسجد میں کھڑے ہو کر نمازِ جنازہ ادا کریں تو اس کی گنجائش ہے، مگر بلاضرورتِ شدیدہ اس طرز عمل کو معمول بنانے سے بھی احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله: في مسجد جماعة) أي المسجد الجامع، ومسجد المحلة قهستاني. وتكره أيضا في الشارع وأرض الناس كما في الفتاوى الهندية عن المضمرات اھ (2/ 225)
وفی الفتاوى الهندية: وصلاة الجنازة في المسجد الذي تقام فيه الجماعة مكروهة (إلی قوله) ولا تكره بعذر المطر ونحوه، هكذا في الكافي تكره في الشارع وأراضي الناس، كذا في المضمرات أما المسجد الذي بني لأجل صلاة الجنازة فلا تكره فيه اھ (1/ 165)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله بناء على أن المسجد إلخ) أما إذا عللنا بخوف تلويث المسجد فلا يكره إذا كان الميت خارج المسجد وحده أو مع بعض القوم اهـ ح. قال في شرح المنية: وإليه مال في المبسوط والمحيط، وعليه العمل، وهو المختار. اهـ (2/ 225)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
موسی فلك ناز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14267کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں 8435 557 غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت 18421 611 خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا 8486 335 کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟ 14267 336 مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا 9780 416 ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟ 20422 362 نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں 3052 366 جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟ 48149 332 دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟ 10855 349 بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ 49866 340 عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا 33246 475 رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا 23994 350 حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ 21615 1265 اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا 47663 102 شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم 11898 492 نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب 60834 2206 شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم 12100 407 غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت 59022 620 ’’ حضورؐ کا جنازہ پہلے اللہ نے پڑھایا، پھر فرشتوں نے‘‘ کا عقیدہ رکھنا 22384 431 قائداعظم کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟ 11129 2496 نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا 59047 666 شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم 38253 1369 جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق 59036 320 نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا 59100 672 مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھانا 59011 480