میری بیوی کا بھائی ایک حادثہ میں کچھ ماہ پہلے فوت ہوگیا , جب کبھی بھی میری بیوی اس کو یاد کرتی ہے تو و ہ مغموم اور ناراض ہو جاتی ہے ، دوتین بار اس نے کہا کہ اللہ نے عدل نہیں کیا اور وہ نماز ادا نہیں کرےگی ، لیکن جب وہ ٹھیک ہوجاتی ہے تو وہ نماز ادا کرتی ہے۔
۱۔ حنفی مسلک کے تحت جب وہ اپنی غیر حالت میں ایسی بات کرتی ہے تو کیا اس کی ایمان کے لیے تجدید کی ضرورت ہے ؟ اور اس کا طریقہ کیا ہے؟
۲۔ کیا اس کا اثر نکاح پرپڑےگا؟ حنفی مسلک نقطہ نظرسے ؟
۲۔ اگر اس کانکاح پر اثر پڑتا ہے اور ہم ایک ساتھ رہتے ہیں اس مسئلہ کو نہیں جانتے ہوئے ، تو کیا ہمیں کوئی کفارہ ادا کرنا ہوگا؟قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں جواب دیں۔
اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ کہنا کہ- نعوذ باللہ – ’’اس نے عدل نہیں کیا‘‘ بلاشبہ کفریہ کلمہ ہے اب اگر اس کو یہ جانتے ہوئے بولا گیا ہو تو اس کی وجہ سے سائل کی بیوی دائرہ اسلام میں نہیں رہی ہے، اس پر تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح لازم ہے، اور اگر جہالت میں ایسے الفاظ اس سے جاری ہوگئےہوں تب بھی ان الفاظ کے انتہائی شدید ہونے کی وجہ سے بہتر یہ ہے کہ وہ تجدیدِ ایمان و نکاح کرلے۔
ففی خلاصة الفتاوی: الجاھل اذاتکلم بکلمة الکفر و لم یدر أنھا کفر قال بعضھم لایکون کفرا و یعذر بالجھل و قال بعضھم یصیر کافراً و منھا أنه من أتی بلفظة الکفر و ھو لم یعلم أنھا کفر إلا أنھا أتی بھا عن اختیار یکفر عند عامة العلماء خلافاً للبعض و لا یعذر بالجھل اھ( ۴/۳۸۲)۔
و فیها ایضا: إمرأة قالت فی مرضھا أو ضیق عیشھا ’’باری ندانمی که خدای مرا چرا افریدہ است چوں از لذتھائ دنیا مرا چیزی نیست‘‘ لایکفر لکنه خظأ عظیم اھ (۴/۳۸۴)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1