کفر و موجب کفر

دینی کتاب کے بارے میں کہنا کہ’’اسے اپنی دُبر میں چڑھالو‘‘

فتوی نمبر :
60509
| تاریخ :
2002-03-21
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

دینی کتاب کے بارے میں کہنا کہ’’اسے اپنی دُبر میں چڑھالو‘‘

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر سے ایک دینی واقعات پر مشتمل اردو کتاب مانگی، اور بکر نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر غصہ کے عالم میں زید نے کہہ دیا کہ اسے اپنی دُبر میں چڑھا لو ، تا ہم اس کے فوراً بعد وہ انتہائی نادم ہوا ، بعد ازاں بکر نے ایک مجمع، یعنی جماعت کے سامنے پروپیگنڈہ کرتے ہوئے زید سے کہا کہ وہ کلمۂ کفر کا ارتکاب کرنے کی بناء پر دائرۂ اسلام سے خارج ہو چکا ہے کیا یہ واقعی کلمۂ کفر ہے یا نہیں؟ اس کا کفارہ کیا ہے؟ اس فتویٰ کفر پر بکر کا کیا حکم ہے؟ براہِ کرم تسلی بخش جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی کتاب ( جو اسلامی مضامین پر مشتمل ہے) کی طرف مذکور بات منسوب کرنا قطعاً غلط اور سخت گناہ کی بات ہے جس پر، زید کو توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے ایسے کلمات سے احتراز بھی لازم ہے، مگر مذکور کلمات کی وجہ سے اس پر کفر کا فتویٰ لگانا درست نہیں، اسی طرح زید کے تا ئب ہونے کے باوجود بکر کا اس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا،بھری مجلس میں اس کے خلاف فتویٰ لگا کر اُسے شرمندہ کرنے کی کوشش بھی، انتہائی نامناسب ہے، اُسے چاہیے کہ اپنی اس شرارت پر زید سے معافی مانگے اور آئندہ کے لیے ایسی ناجائز حرکات سے احتراز کرے اور زید کو بھی چاہیے کہ اُسے درگزر کر دے اور سوچ سمجھ کر بولنے کی بھی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البزازیة: أو قالت أیر الحمار فی دبر علمك تکفر إن أرادت به علم الدین، قال لفقیه دانشمندك أو لعلوی علویك یکفر إن قصد به الإسخفاف بالدین و إن لم یرد به الاستخفاف بالدین لایکفر اھ( ۶/ ۳۳۷)۔
و فی الفتاوى الهندية: و إذا خاصم فقيها في حادثة و بين الفقيه له وجها شرعيا فقال ذلك المخاصم: أين دانشمندي مكن كه بيش نرود يخاف عليه الكفر، إذا قال لفقيه: أي دانشمندك، أو قال: أي علويك لا يكفر إن لم يكن قصده الاستخفاف بالدين اھ(2/ 271)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60509کی تصدیق کریں
0     1078
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات