خواتین کے مخصوص مسائل

عادت والے ایامِ حیض سے پہلے آنے والے خون کا حکم

فتوی نمبر :
59539
| تاریخ :
2007-06-19
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

عادت والے ایامِ حیض سے پہلے آنے والے خون کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے عمرہ پر جانے کا ارادہ کیا، ماہواری روکنے کے لۓ دوائی استعمال کرنی تھی، لیکن ماہواری وقت سے سات دن پہلے آگئی، ماہواری کا اتنا جلدی آنا سال میں ایک آدھ بار ہی ہوتا ہے، تیسرے دن روانگی تھی، احرام کی نیت کرلی اور باقی دن گھر میں گزارے، دس دن کی کل مدّت ختم ہونے پر بھی جب خون بند نہیں ہوا تو کراچی کے مستند مفتیانِ کرام سے پوچھا، انہوں نے کہا آپ عمرہ ادا کر لیجیے، اب استحاضہ ہے ، میں نے عمرہ کر لیا ، کیونکہ مجھے بھی یقین تھا ، اس لۓ کہ رمضان المبارک میں میرا علاج ہوا تھا، جس میں رحم میں زخموں کو جلایا گیا تھا، وہ کچھ خراب ہو گیا، اور معاملہ ایسا بگڑا کہ مجھے دس بارہ دن استحاضہ کا خون آتا رہا، پھر اگلے مہینے بھی دو بار حیض آیا جو ڈاکٹر کے مطابق ایک حیض اور ایک بار استحاضہ تھا، پھر مجھے تین ماہ برابر حیض آیا ،اب دوبارہ یہ مسئلہ ہوا ہوگا، کیونکہ بیماری کے کچھ آثار باقی تھے اب تک ، اس لۓ عمرے کے بعد اگلے روز بھی طواف کر لیا،لیکن اس وقت پیٹ میں درد اُٹھا جیسے ماہواری کا ہوتا ہے، پھر بدبودار حیض کا خون آنے لگا، میں نے حرم جانا چھوڑ دیا، میرے حساب سے جب حیض ختم ہونا چاہیۓ تھا، اس سے ایک دن پہلے ہلکا سا سفید پانی آگیا ، پھر تھوڑی دیر بعد خون آنے لگا ،مجھے لگا کہ استحاضہ تو چل ہی رہا تھا یقیناً یہ پاکی کے بعد استحاضہ ہی ہوگا ، چودہ روز میں سے صرف دو دن حرم گئی تھی، اس لۓ ایسا ہوا تو میں اپنے دن ضائع کر دوں گی ، یہ استحاضہ ہی ہے چلو حرم چلے ہی جاؤ ، عموماً ایک دن پیلا پانی آکر حیض ختم ہوتا ہے جو نہیں ہوا تھا ، غسل کیا اور طواف کر لیۓ ، پھر ڈیڑھ دن کے بعد بالکل خون بند ہو گیا اور ایک ڈیڑھ گھنٹے پیلا پانی رہا ، میں مکمل صاف ہو گئی ، لکھنا بھول گئی کہ ہمارے ساتھ ایک لیڈی ڈاکٹر تھیں ، جنہوں نے دسویں دن گولیاں خون روکنے کے لۓ شروع کروا دی تھیں، اس طرح مدّت کل سترہ دن رہی، اب یہ استحاضہ ہے یا حیض؟ مجھ پر کتنی نمازیں قضا ہیں ؟ اور دم کس جانور کا واجب ہوتا ہے، گائے کا، اونٹ کا یا بکرےکا؟ براہِ مہربانی اگر آپ مجھے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں تو میں آپ کی ممنون ہوں گی ۔
نوٹ: وہاں سے آنے کے اگلے مہینے مجھے حیض صرف ساڑھےچار دن آیا ہے اور عموماً میری عادت سات آٹھ دن کی ہوتی ہے ، اس کے علاوہ آنے کا وقت کبھی بندھا ہوا نہیں ہے، کبھی بہت دن اوپر ہو کر آتا ہے اور کبھی وقت پر آجاتا ہے ، کبھی کبھی دو تین دن پہلے بھی آ جاتا ہے۔
تنقیح: ۱۔ سات یوم سے قبل پاکی کے کتنے ایام گزرے ہیں؟
۲۔ ایام عادت شروع ہونے کے بعد کتنے عرصہ تک خون جاری رہا؟
جوابِ تنقیح:
۱۔ مجھے مارچ کی ۳۰ تاریخ کو خون شروع ہوا، اور یہ پچھلے حیض کے ختم ہونے اور پاکی کے سترہ یا اٹھارہ دن بعد آیا اور دس دن حیض آنے کے بعد میں نے عمرہ کیا۔
۲۔ جب مجھے احساس ہوا کہ یہ حیض کا خون ہے اس کے بعد پانچ روز آیا، میری پچھلی عادتوں کے تحت اس طرح کا خون مجھے تیسرے یا چوتھے دن آتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایّامِ عادت سے سات یوم قبل مگر پندرہ دن مدتِ طہر کے بعد آنے والا خون ماہواری کا اور دیگر ایّامِ استحاضہ کے ہیں ، اب اگر استحاضہ کے ایّام میں حرم جانا ہوا ہو یا نمازیں ادا نہ کی ہوں تو اس صورت میں سائلہ پر کوئی دم نہیں، البتہ ان ایّام میں چھوڑی گئی نمازوں کی قضاء لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: و(أقله ثلاثة بلياليها) الثلاث،(إلی قوله) وكذا قوله (وأكثره عشرة) بعشر ليال، كذا رواه الدارقطني وغيره. (والناقص) عن أقله (والزائد) على أكثره أو أكثر النفاس أو على العادة وجاوز أكثرهما. (وما تراه) (إلی قوله) (حامل) ولو قبل خروج أكثر الولد (استحاضة.) اھ (1/ 285)۔
وفیه أیضاً: (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لا يمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحديث «توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير» اھ (1/ 298)۔
وفی الفتاوى الهندية: (ودم الاستحاضة) كالرعاف الدائم لا يمنع الصلاة ولا الصوم ولا الوطء. كذا في الهداية اھ (1/ 39)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59539کی تصدیق کریں
0     4287
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حالت حیض میں تسبیحات پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات