کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی حائضہ پاک ہوگئی، مگر اس نے غسل نہ کیا ہو تو کیا وہ قرآن شریف کی تلاوت کر سکتی ہے یا نہیں ،بغیر قرآن کو چھوئے؟
یہ صورت مختلف فیہ ہے، مگر محتاط اور راجح یہ ہے کہ ایسی عورت کے لۓ بغیر طہارت حاصل کیے قرآن کی تلاوت جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
وفی التاتارخانیة: المسافرة إذا طهرت من الحیض فتیممت ثم وجدت الماء جاز للزوج أن یقربها، لیکن لا تقرأ القرآن وفی الکبریٰ و علیه الفتویٰ(۱/۳۳۵)۔
وفی الفتاوى الهندية: ولو انقطع لأقل من عشرة أيام ولم تجد ماء فتيممت لم يحل وطؤها عند أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله حتى تصلي فإن وجدت الماء بعده تحرم القراءة لا الوطء عندنا. كذا في الزاهدي قال الخجندي: وهو الأصح. كذا في السراج الوهاج. (1/ 39)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0