خواتین کے مخصوص مسائل

بیوی سے حالتِ حیض میں جنسی انتفاع کی حدود - مانعِ حیض دوا استعمال کرنے کی صورت میں ہمبستری کرنا

فتوی نمبر :
59297
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

بیوی سے حالتِ حیض میں جنسی انتفاع کی حدود - مانعِ حیض دوا استعمال کرنے کی صورت میں ہمبستری کرنا

۱۔ کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر کا بیوی سے حالتِ حیض میں انتفاع کا جائز طریقہ کیا ہے؟ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ صرف جماع حرام ہے باقی جسم سے انتفاع کی اجازت ہے اور بعض لوگوں کہتے ہیں کہ ناف سے گھٹنے تک کی اجازت نہیں ہے، جبکہ بعض کا کہنا یہ ہے کہ ناف سے گھٹنے تک کے حصہ پر کپڑا ہونا ضروری ہے، بغیر کپڑے کے اس سے انتفاع حرام ہے، لہٰذا آپ حضرات اس مسئلہ کے متعلق مفتی بہ قول ذکر فرمائیں۔
۲۔ حالتِ حیض میں اگر کوئی عورت ایسی دوائی استعمال کرے جس سے خون بند ہو جائے تو اس حالت میں شوہر کے لۓ جماع کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس حالت میں عورت کے لۓ نماز اور روزے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایّامِ حیض میں بیوی کے ساتھ جماع کرنا ناجائز و حرام ہے اور بغیر کپڑے کے ناف سے زانوں تک کے حصہ سے انتفاع بھی ناجائز اور مکروہِ تحریمی ہے، البتہ ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصہ سے کپڑے کے اوپرسے استمتاع جائز ہے، جبکہ بقیہ بدن سے ہر طرح کا استمتاع کر سکتا ہے۔
ایّامِ ماہواری سے قبل اگر دوائی استعمال کرنے سے ان ایّام کے دوران خون نہ آئے تو اس صورت میں شوہر کے لۓ جماع کرنا اگرچہ جائز ہے، مگر بغیر ضرورت ایسے عمل سے احتراز لازم ہے، کیونکہ اس سے صحت پر بُرے اثرات پڑنے کا اندیشہ ہے اور ایّامِ حیض کے دوران ایسی دواؤں کے استعمال سے اگر خون بند بھی ہوجائے تب بھی ہمبستر ہونا جائز نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّه﴾ (البقرة: 222)۔
وفی مشكاة المصابيح: وعن عائشة قالت:(إلی قولہا) وكان يأمرني فأتزر فيباشرني وأنا حائض اھ(1/ 171)۔
وفی الدر المختار: (وقربان ما تحت إزار) يعني ما بين سرة وركبة ولو بلا شهوة، وحل ما عداه مطلقا.الخ وفی حاشية ابن عابدين: (قوله يعني ما بين سرة وركبة) فيجوز الاستمتاع بالسرة وما فوقها والركبة وما تحتها ولو بلا حائل، وكذا بما بينهما بحائل بغير الوطء ولو تلطخ دما اھ(1/ 292)۔
وفی الفتاوى الهندية: (ومنها) حرمة الجماع. هكذا في النهاية والكفاية وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها ما خلا ما بين السرة والركبة عند أبي حنيفة وأبي يوسف. هكذا في السراج الوهاج اھ(1/ 39)۔
وفی منحة الخالق علی هامش البحر الرائق: نقلاً عن البزازیة: (قوله وقيل كالحائض) جزم في البزازية بالأول وعبارته إذا قدرت المستحاضة أو ذو الجرح أو المفتصد على منع دم بربط وعن منع النش بخرقة الربط لزم وكان كالأصحاء، فإن لم يقدر على منع النش فهو ذو عذر بخلاف الحائض حيث لا تخرج بالربط عن كونها حائضا. اهـ وهو ظاهر كلام المنية حيث قال: صاحب العذر إذا منع الدم عن الخروج بعلاج يخرج من أن يكون صاحب عذر ولهذا المعنى المفتصد لا يكون صاحب عذر بخلاف الحائض إذا احتشت لا تخرج من أن تكون حائضا. اهـ. اھ (۱/۲۱۶)۔
وفي الدر المختار: وركنه بروز الدم من الرحم. وشرطه تقدم نصاب الطهر ولو حكما، وعدم نقصه عن أقله وأوانه بعد التسع. ووقت ثبوته بالبروز، فيه تترك الصلاة ولو مبتدأة في الأصح؛ لأن الأصل الصحة، والحيض دم صحة شمني اھ (1/ 283)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59297کی تصدیق کریں
0     1431
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات