کیا فرماتے ہیں علماءِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی عورت کے تین ماہ کا بچہ ضائع ہو جائےاور اس کی شکل وصورت بن چکی ہو اور اس عورت کو اگر خون آئے چالیس دن تک تو یہ نفاس کا خون ہے یا نہیں؟ اور اگر صرف تین دن خون آئے تو یہ بھی نفاس کا خون ہے یا نہیں؟ اور اگر بچہ کی شکل وصورت نہ بنی ہو اور اس کو تین دن خون آئے تو کیا یہ بھی نفاس کا خون ہے؟
اگر کسی عورت کا بچہ ضائع ہو جائے اور اس کی شکل و صورت بھی بن چکی ہو تو اس کے بعد آنے والا خون نفاس کہلائےگا، چاہے وہ خون پورے چالیس دن آئے یا اس سے کم۔ اور اگر بچہ کے اعضاء وغیرہ نہ بنے ہوں اور تین دن خون آئے تو اس کے حکم میں تھوڑی سی تفصیل ہے، وہ یہ کہ اگر اس سے پہلے ’’طُہرِ کامل‘‘ یعنی پندرہ یوم کا عرصہ گزر چکا ہو تویہ خون حیض کا کہلائے گا ،ورنہ استحاضہ۔
ففی الدر المختار: (وسقط) مثلث السين: أي مسقوط (ظهر بعض خلقه كيد أو رجل) أو أصبع أو ظفر أو شعر، ولا يستبين خلقه إلا بعد مائة وعشرين يوما (ولد) حكما (فتصير) المرأة (به نفساء والأمة أم ولد ويحنث به) في تعليقه وتنقضي به العدة، فإن لم يظهر له شيء ليس بشيء، والمرئي حيض إن دام ثلاثا وتقدمه طهر تام وإلا استحاضة، ولو لم يدر حاله ولا عدد أيام حملها ودام الدم تدع الصلاة أيام حيضها بيقين ثم تغتسل ثم تصلي كمعذور اھ (1/ 302)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله ولا يستبين خلقه إلخ) قال في البحر: المراد نفخ الروح وإلا فالمشاهد ظهور خلقه قبلها اهـ (إلی قوله) نعم نقل بعضهم أنه اتفق العلماء على أن نفخ الروح لا يكون إلا بعد أربعة أشهر أي عقبها كما صرح به جماعة. وعن ابن عباس أنه بعد أربعة أشهر وعشرة أيام وبه أخذ أحمد، ولا ينافي ذلك ظهور الخلق قبل ذلك؛ لأن نفخ الروح إنما يكون بعد الخلق اھ(1/ 302)
وفی الفتاوى الهندية: لو خرج أكثر الولد تكون نفساء وإلا فلا وكذا لو انقطع فيها وخرج أكثره والسقط إن ظهر بعض خلقه من أصبع أو ظفر أو شعر ولد فتصير به نفساء. هكذا في التبيين وإن لم يظهر شيء من خلقه فلا نفاس لها فإن أمكن جعل المرئي حيضا يجعل حيضا وإلا فهو استحاضة اھ(1/ 37) واللہ أعلم بالصواب!
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0