کفر و موجب کفر

کوئی مسلمان یقین کے ساتھ شیعہ کو کافر نہ سمجھے اور پوری زندگی ایسا کہتا رہے تو اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟

فتوی نمبر :
59190
| تاریخ :
2000-02-05
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کوئی مسلمان یقین کے ساتھ شیعہ کو کافر نہ سمجھے اور پوری زندگی ایسا کہتا رہے تو اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس بارے میں کہ اگر کوئی مسلمان یقین کے ساتھ یہ کہے کہ شیعہ کافر نہیں ہے ، ایک مرتبہ کہے اس کے بارے میں بھی ،اور پوری زندگی میں ایسا کہتا رہے اس کے بارے میں بھی آپ کیا فرماتے ہیں؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ بریلویوں کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہوتی تو پھر کیا ہم ان کو کافر اور مشرک کہہ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) تنقیح : مذکور مسلمان جو شیعہ کو کافر نہیں مانتا ، کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی کہ اس کا انہیں کافر نہ کہنا کس بنیاد پر ہے اور آیا شیعہ کے فرقوں کے بارے میں بھی وہ تفصیل سے کام لیتا ہے یا نہیں؟ یا مطلقاً شیعہ کو مسلمان سمجھتا ہے؟ براہِ کرم اس تنقیح کا جواب لکھ کر سوال دوبارہ دارالافتاء بھیج دیں انشاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔
(۲) آج کل بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے اکثر ائمۂ مساجد عقائدِ شرکیہ مثلاً حضور ﷺ کو عالم الغیب، حاظر و ناظر سمجھنے جیسے عقائد رکھتے ہیں لہٰذا ان کی اقتداء میں نماز پڑھنے سے احتراز ضروری ہے، اور اگر کسی بریلوی امام کے بارے میں معلوم ہوجائے کہ وہ مذکور قسم کے عقائد نہیں رکھتا، البتہ بدعات و رسومات میں مبتلا ہے تو ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام نہیں بنانا چاہیئے اس لئے کہ ایسا شخص فاسق ہے اور فاسق کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے ، تاہم جب تک کسی نیک و صالح اور متبعِ شریعت امام کا بندوبست نہ ہو تو اس وقت تک اکیلے نماز پڑھنے سے بہتر ہے کہ اسی کی اقتداء میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامیۃ: ویکرہ الاقتداء بہم تنزیہا فان امکن الصلاۃ خلف غیرہم فہو افضل والّا فالاقتداء اولٰی من الانفراد الخ(ج۱، ص۵۵۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59190کی تصدیق کریں
0     1565
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات