کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ (۱) اگر ایسی جگہ نماز کیلئے مخصوص کی گئی ہو جس جگہ گوبر وغیرہ مٹی میں ملاکر اوپر گھاس لگادیا گیا ہو اور ہر روز قبل نمازِ ظہر اس کو تازہ پانی دیا جاتا ہو، اس کے اوپر صفیں بچھائی جاتی ہیں، کبھی صفیں الٹی اور کبھی سیدھی تو اس صورت حال میں کیا اس جگہ نماز پڑھنی جائز ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی فرش کی ہوئی جگہ ہے اور کوئی مجبوری بھی نہیں؟
(۲) عام طور پر مساجد میں لان بنائے جاتے ہیں اس پر بھی گوبر اور مٹی ملاکر گھاس اُگائی جاتی ہے جب مسجد نمازیوں سے بھر جائے تو ایسی جگہ نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟
برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں مندرجہ بالا مسائل کے بارے میں اس کا حل بتلائیں۔
جس گھاس کی نشوونما کیلئے گوبر وغیرہ ڈالا جاتا ہو ایسی گھاس پر نماز پڑھنے کے سلسلہ میں یہ تفصیل ہے کہ گوبر کے خشک ہوجانے اور گھاس کے بڑا اور گنجان ہوجانے کے بعد دورانِ سجدہ اگر گوبر کی بُو وغیرہ بھی نہ آتی ہو تو ایسی گھاس پر کسی کپڑے یا صف کے بچھائے بغیر نماز پڑھنا جائز اور درست ہے، اور اگر یہ گھاس اتنی بڑی یا گنجان نہ ہو اور پھر اس میں پانی چھڑکنے سے گوبر میں رطوبت پیدا ہوکر اس کی بُو بھی آتی ہو تو ایسی حالت میں کسی موٹے کپڑے یا صف وغیرہ کے بچھائے بغیر ایسی گھاس پر نماز پڑھنا جائز نہیں، بلکہ ایسی صورت میں اس قسم کی گھاس پر مسجد کی دریاں وغیرہ بچھانے سے بھی احتراز کرنا چاہئے۔
وفی الھندیۃ: وکذا الخشب اذا کان غلظہ بحیث یقبل القطع ھکذا فی الخلاصۃ: إذا أراد ان یصلی علی أرض علیہا نجاسۃ فکبسہا بالتراب ینظر ان کا التراب قلیلًا بحیث لواستشمہ یجدرائحۃ النجاسۃ وان کان کثیرا لا یجد الرائحۃ یجوز۔ اھـ(ج:۱، ص۶۲) وﷲ اعلم!
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1