رجوع طلاق

طلاقِ رجعی کے بعد کے شرعی احکامات

فتوی نمبر :
58056
| تاریخ :
2022-08-31
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

طلاقِ رجعی کے بعد کے شرعی احکامات

شوہر کا بیان
میں عبدالمجید اعوان نے لفظ طلاق طلاق دو بار بولے,کمرے میں ہم 3 تھے ,بیوی اور ایک 7 ماہ کا بچہ-
بیوی کا بیان
میں ساجدہ بی بی نے لفظ طلاق ایک بار سنا اور کمرے سے باہر نکل گئی اور کوئی الفاظ اور بات کوئی بھی نہیں سنی، اس سلسلے رہنمائی اور تحریری فتویٰ کی ضرورت ہے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر کے بیان کے مطابق اگر اس نے فقط دو مرتبہ واضح الفاظ میں بیوی کو طلاق دیدی ہو، اور تیسری طلاق نہ دی ہو، تو دو دفعہ صریح الفاظ کے ساتھ طلاق دینے سے بیوی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں ، اگرچہ بیوی نے ایک ہی دفعہ سنا ہو،جس کے بعد شوہر دورانِ عدت رجوع کرسکتاہے، جبکہ عدت گزرنے جانے کی صورت میں دوبارہ ساتھ رہنے کے لئے تجدیدِ نکاح کی ضرورت ہوگی، بہر صورت آئندہ کے لئے سائل کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیاررہیگا , اگر کبھی وہ ایک طلاق بھی دیدی، تو اس سے بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائےگی اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح نہ ہوسکے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی ضرورت ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58056کی تصدیق کریں
0     683
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات