السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے حیض کے ایام غیر متعین ہیں، اور کبھی سات دن پر ختم ہوجاتے ہیں، اور جب میں غسل کرلیتی ہوں تو مجھے مٹیالے، لال اور پیلے رنگ کی رطوبت آتی ہے، ایک دو دن کے بعد، اور یہ رطوبت سفید نہیں ہوتی، حالانکہ جب میں نہاتی ہوں تو سفید رطوبت نکلتی ہے، بسا اوقات چھ دن میں بھی ایامِ حیض ختم ہوجاتے ہیں، مگر میں ایک دن اور انتظار کرتی ہوں، بعض لوگ کہتےہیں کہ مجھے دس دن تک انتظار کرنا چاہیے، کیونکہ یہ معذور کے لیے سب سے لمبی مدّت ہے، اور دس دن کے بعد وہ نماز ادا کرسکتی ہے (میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا خون رُکنے کے بعد زیادہ دن تک نہیں بہتا، بلکہ دو یا تین دن تک بہتاہے) میں بہت پریشان ہوں، کیونکہ کبھی میں نہاتی ہوں تو کوئی رطوبت نہیں ہوتی اور کبھی ہوتی ہے اور کبھی خون مسلسل آٹھ دن تک رہتاہے، اور مجھے عملِ توالد کے معاملے میں بھی کچھ کمزوری ہے، اور میرے طہر کے ایام ہر حیض کے بعد چوبیس دن ہیں، ہمارے ڈاکٹر صاحب کا مشورہ ہے کہ ہم آٹھویں یا نویں دن صحبت کریں اور چونکہ مجھے اپنے حیض کے ایّام پر مکمل یقین نہیں ہے، اس لئے ہم دس تک صحبت کو مؤخر کرتے ہیں، پچھلے سال سے ایک نئی پریشانی شروع ہوگئی، وہ یہ کہ ایّامِ حیض سے ایک دو دن پہلے مٹیالے رنگ کی رطوبت ظاہر ہوئی، پھر ایک دو دن کے لیے یہ رطوبت رک گئی، پھر شروع ہوگئی، پھر رک گئی، پھر حیض شروع ہوگیا، مثال کے طور پر بیسویں دن رطوبت شروع ہوئی، پھر اکیسویں دن بند ہوگئی، پھر تئیسویں دن کی طرح پھر شروع ہوگئی، چوبیس اور بچیس کو بند ہوگئی پھر حیض شروع ہوگیا۔
(۱)۔ میں اپنے ایام حیض کس طرح گھنوں؟
(۲)۔ میں نے کسی سے پوچھا توانہوں نے کہاکہ جس دن تم پاکی کے لئے غسل کرو ،اس دن اور اگلے حیض کے درمیان پندہ دن کا فاصلہ ہونا چاہیے، کیا یہ درست ہے؟
آپ جلد از جلد میری دونوں پریشانیوں کا جواب دے دیں، میں اپنی نمازیں ضائع نہیں کرنا چاہتی؟
واضح ہو کہ ایام حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے اور اس دوران خالص سفیدی کے علاوہ جس رنگ کی بھی رطوبت نکلے وہ شرعاً حیض کے زمرے میں شمار ہوتی ہے، اس لئے سائلہ کو چھ یا سات دن کے بعد دس دن پورے ہونے سے پہلے جو خون آئے، اگرچہ ایک دو یوم کی پاکی کے بعد ہی کیوں نہ اگر شروع ہونے کے بعد دسویں دن سے تجاوز نہ ہو تو پاکی والے دنوں سمیت یہ پورے بیس دن کا عرصہ حیض کا ہی کہلائے گا اور احتیاطاً سائلہ کو اس کے بعد ہی ہمبستر ہونا چاہیے، جبکہ پندرہ یوم بعد شروع ہونے والی مٹیالے رنگ کی رطوبت بھی حیض ہی شمار ہوتی ہے اور سائلہ کو جو بتایا گیاہے، وہ شرعاً بھی درست ہے۔
کمافی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 288)
(وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل هو شيء يشبه الخيط الأبيض (ولو) المرئي (طهرا متخللا) بين الدمين (فيها حيض) ؛ لأن العبرة لأوله وآخره وعليه المتون فليحفظ.
وفی البحر: (قوله فما نقص من ذلك او زاد استحاضة) ای ما نقص من الاقل او زاد علی الاکثر فهو استحاضة لان هذ الدم اما ان یکون دم حیض او نفاس او استحاضة فانتفی الاولان فتعین الثالث ولان تقدیر الشرع یمنع الحاق غیرہ به (۱/ ۱۹۲) واللہ اعلم بالصواب
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0