حالتِ حیض میں عورت کی نماز معاف ہوجاتی ہے ، لیکن حیض بند ہوجانے کے بعد روزوں کی قضا کرنی پڑتی ہے، شریعت میں اس کی کیا حکمت ہے؟
جاننا چاہیئے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے اوامر ونواہی کی حکمتیں جاننے کا پابند نہیں، نہ ہی حکمتیں جاننا لازم ہے ، اس لئے حکمت جانے بغیر اللہ تعالیٰ کے اوامر ونواہی پر عمل کرنا چاہیئے، تاہم روزے چونکہ سال میں ایک مرتبہ آتے ہیں، اس میں چند دن اگر رہ جائیں تو قضا کرنا آسان ہے، بخلا ف نمازوں کے کہ دن میں پانچ نمازیں ہیں، ان کی قضا کرنے میں حرج ہے، اس لئے شریعتِ مطہرہ نے حالتِ حیض کی نمازیں معاف کردی ہے۔
کما فی شرح النووی علی مسلم : (باب و جوب قضاء الصوم على الحائض دون الصلاة) قَوْلُهَا (فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ وَ لَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ) هَذَا الْحُكْمُ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ أَجْمَعَ الْمُسْلِمُونَ على أن الحائض و النفساء لاتجب عَلَيْهِمَا الصَّلَاةُ وَ لَا الصَّوْمُ فِي الْحَالِ وَ أَجْمَعُوا على أنه لايجب عَلَيْهِمَا قَضَاءُ الصَّلَاةِ وَ أَجْمَعُوا عَلَى أَنَّهُ يَجِبُ عَلَيْهِمَا قَضَاءُ الصَّوْمِ قَالَ الْعُلَمَاءُ وَ الْفَرْقُ بَيْنَهُمَا أَنَّ الصَّلَاةَ كَثِيرَةٌ مُتَكَرِّرَةٌ فَيَشُقُّ قَضَاؤُهَا بِخِلَافِ الصَّوْمِ فَإِنَّهُ يَجِبُ فِي السَّنَةِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَ رُبَّمَا كَانَ الْحَيْضُ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ اھ (4/ 26)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0