کیا یہ کہنا جائز ہے کہ ” اللہ ہماری یہ دعا قبول کرے “ جبکہ دعا تو ہمیشہ قبول ہوتی ہے؟
دعائیں اگرچہ قبول ہوتی ہیں، لیکن دعا کے دوران یہ کلمات کہنا کہ”اللہ ہماری یہ دعا قبول کرے“ یہ دعا کی قبولیت کو مزید مؤثر بناتا ہے،اور خود حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اپنی دعا میں ان الفاظ کے ساتھ ”رَبَّنَاوَتَقَبَّلْ الدُعَاء“ باقاعدہ اس کی صراحت فرمائی ہے، اس لئے دعا کے دوران مذکور الفاظ کہنابلا شبہ جائز اور درست ہے۔