اگر نماز پڑھ لی ہو اور نماز پڑھنے کے بعد دیکھا تو جسم کے کسی حصے پر کوئی انتہائی معمولی سی چیز لگی ہوئی نظر آئی ، جسے دیکھنے کے بعد اندازہ نہ ہو سکے کہ کیا یہ چیز پانی کے پہنچنے میں مانع تھی یا نہیں ، یعنی وضو ہوا یا نہیں ہوا ، تو کیا نماز پڑھنے کے بعد ایسا دیکھا جائے تو پہلے سے ادا کی گئی نمازوں کا اعادہ کرنا ضروری ہے ؟ لیکوریا کے پانی کو کچھ مفتی حضرات پاک کہتے ہیں اور کچھ ناپاک کہتے ہیں ، تو کس پر عمل کریں۔
لیکوریا کا پانی تو بہر حال ناپاک ہوتا ہے ، اس لئے اگر جسم یا کپڑوں پر لگ جائے تو نماز سے قبل اس کو دھو کر پاک کرنا لازم ہے ، البتہ اگرلیکوریا کا پانی اس قدر تسلسل سے آنے لگے ، جس کی وجہ سے عورت شرعی معذور ہوجائے ، تو اس کے متعلق مکرر سوال کرکے حکمِ شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے ، جبکہ نماز پرھنے کے بعد اگر جسم پر بہت ہی معمولی چیز نظر آئے ، جس کی وجہ سے پانی کے جسم تک پہنچنے یا نہ پہنچنے میں شک ہوجائے ، تو اس سے وضو پر اور نماز پر کوئی اثر نہ ہوگا۔
کما فی رد المحتار : تحت(قوله : و ونيم ذباب) أي خرؤه : قال في بحث الغسل : و لا يمنع الطهارة و نيم ذباب و برغوث لم يصل الماء تحته و حناء و لو جرمه به يفتى و درن و دهن و تراب و طين إلخ (قوله: للحرج) علة لقوله لا غسل إلخ أي فإن هذه المذكورات و إن كانت داخلة في استتر بالحائل و صار بحال لا يواجه الناظر إليه فسقط الفرض عنه وتحول إلى الحائل اھ (1/98)۔
و فی الدر المختار : (و لا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب و برغوث لم يصل الماء تحته (و حناء) و لو جرمه به يفتى (و درن و وسخ) عطف تفسير و كذا دهن و دسومة (و تراب) و طين و لو (في ظفر مطلقا) أي قرويا أو مدنيا في الأصح بخلاف نحو عجين اھ (1/154)۔
و فی بدائع الصنائع : و أما حکم النجاسة ثوبه فنقول : اذا أصاب ثوبه من ذلک أکثر من قدر الدرھم یجب غسله اذا کان الغسل مفیداً بأن کان لا یصیبه مرة بعد اخری حتیٰ لو لم یغسل و صلیٰ لایجوز و ان لم یکن مفیداً لایجب ما دام العذر قائماً و ھو اختیار مشایخنا اھ (1/29)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0