خواتین کے مخصوص مسائل

حالتِ حیض میں بیوی کے ساتھ کنڈوم لگا کر ہمبستری کرنا

فتوی نمبر :
39246
| تاریخ :
2020-01-28
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حالتِ حیض میں بیوی کے ساتھ کنڈوم لگا کر ہمبستری کرنا

ایک عورت کو جب حیض شروع ہو ،تو اس کے آغاز والے دن کو شامل کرتے ہوئے کل کتنے دن تک اس عورت کو ناپاک مانا جائےگا ؟ شریعت میں کل کتنے دن تک ایسی عورت کے ساتھ مباشرت حرام رہتی ہے ، کیونکہ یہ سو فیصد یقینی نہیں ہوتا کہ حیض ختم ہو چکا ، کئی دن پانی سا بھی خارج ہوا کرتا ہے ، کیا وہ بھی حیض ہی ہے ، نیز شریعت میں حالتِ حیض میں مباشرت سے روکنے کا حکم صرف اس وجہ سے تھا کہ ناپاکی لگے گی اور بیماری ہوگی ، لیکن اب جب سو فیصد یقینی طور پر کنڈوم کا استعمال کا ناپاکی سے بچا جاتا ہے تو اب کیا کنڈوم کے ساتھ حیض کے دنوں میں مباشرت کیا حلال ہوگی؟ کیونکہ حرام قرار دینے کی وجہ ہی باقی نہیں بچی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔جب کسی عورت کے ایّامِ حیض شروع ہو جائیں تو اس کے پاک ہونے تک شوہر کا اس کے ساتھ جماع کرنا بنصِ قرآنی حرام ہے ، پھر اگر دس دن سے کم میں خون آنا بند ہوجائے تو ایک فرض نماز کا وقت گزرنے یا غسل کرنے تک ، اس کے ساتھ جماع کرنا حرام ہے ، اگر دس دن سے خون بڑھ جائے تو دس دن مکمل ہوتے ہی عورت کے ساتھ جماع کرنا جائز ہو جاتا ہے، مگر غسل کرلینا بہتر ہے۔
۲۔حیض کا خون رک جانے کے بعد بعض خواتین کو جو سفید پانی آتا ہے، وہ حیض نہیں ، بلکہ استحاضہ کے حکم میں ہے ، لہٰذاجن ایام میں وہ پانی نکلتا ہو ، ان میں عورت کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز ہے۔
۳۔ ایامِ حیض کے دوران بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا بنص قرآنی مطلقاً حرام ہے ، یہ حکم اس وجہ سے نہیں کہ ناپاکی لگے گی اور بیماری ہوگی ، بلکہ اس خون کا بذاتِ خود ناپاک اور ضرر رساں ہونا ہے ،جبکہ طبی لحاظ سے بھی ان ایام میں ازدواجی تعلقات قائم کرنا فریقین کے لۓ مضر ثابت ہواہے ، اس لۓ کنڈوم کا استعمال کر کے حالتِ حیض میں بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا ، بہرحال ناجائز اور حرام ہے ، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : ﴿وَ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَ لَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُن﴾(البقرة: 222)۔
و فی المفردات في غريب القرآن : الأذى ما يصل إلى الحيوان من الضرر إمّا في نفسه أو جسمه أو تبعاته دنيوياً كان أو أخروياً ، (إلی قوله) و قوله : يَسْئَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذىً [البقرة/ 222] ، فسمّى ذلك أذىً باعتبار الشرع و باعتبار الطب على حسب ما يذكره أصحاب هذه الصناعة . اھ (ص: 71)۔
و فی التفسير المنير للزحيلي : و قد سئل النبي صلّى الله عليه وآله و سلّم عن حكم الحيض ، لأن اليهود كانوا يقولون : إن كل من مسّ الحائض في أيام طمثها ، يكون نجسا ، و كانوا يتشددون في معاملة الحائض ، فيعتزلونها في الأكل و الشرب و النوم ، كما بينا ، و كانت النصارى تتهاون في أمور الحيض ، فلا تفرق بين الحيض و غيره ، و كانت العرب في الجاهلية كاليهود و المجوس لا يساكنون الحائض ، و لا يؤاكلونها ، فصارت هذه الأحوال مدعاة للتساؤل عن حكم مخالطة النساء زمن الحيض ، فأجابهم تعالى : إن الحيض ضرر و أذى ، يضر الرجل و المرأة على السواء ، فامتنعوا من جماع النساء في مدة الحيض ، (إلی قوله) و حرم الجمهور الاستمتاع بما بين السرة و الركبة ، لما روى أبو داود عن حزام بن حكيم عن عمه أنه سأل رسول الله صلّى الله عليه و سلّم : ما يحلّ لي من امرأتي و هي حائض ؟ قال : «لك ما فوق الإزار» أي ما فوق السرة ، و لأن الاستمتاع بما دون الإزار يدعو إلى الجماع . و أيّد الطب اتجاه الشرع ، فأثبت الأطباء أن الوقاع في أثناء الحيض يحدث آلاما و التهابات حادة في أعضاء التناسل لدى الأنثى ، كما أن تسرب الدم في فوهة عضو الرجل قد يحدث التهابا صديديا يشبه السيلان ، و قد يصاب الرجل بالزهري إذا كانت المرأة مصابة به ، و قد يؤدي الجماع إلى عقم كل من الرجل و المرأة . اھ (2/ 299)۔
و فی عمدة القاري : ثم اعلم أن مباشرة الحائض على أقسام : أحدها : حرام بالإجماع ، و لو اعتقد حله يكفر ، و هو أن يباشرها في الفرج عامدا ، فإن فعله غير مستحل يستغفر الله تعالى و لا يعود إليه اھ (3/ 266)۔
و فی الهدایة : و إذا انقطع دم الحيض لأقل من عشرة أيام لم يحل وطؤها حتى تغتسل " لأن الدم يدر تارة و ينقطع أخرى فلا بد من الاغتسال ليترجح جانب الانقطاع " و لو لم تغتسل و مضى عليها أدنى وقت الصلاة بقدر أن تقدر على الاغتسال و التحريمة حل وطؤها " لأن الصلاة صارت دينا في ذمتها فطهرت حكما " و لو كان انقطع الدم دون عادتها فوق الثلاث لم يقربها حتى تمضي عادتها و إن إغتسلت " لأن العود في العادة غالب فكان الاحتياط في الاجتناب " و إن انقطع الدم لعشرة أيام حل وطؤها قبل الغسل " لأن الحيض لا مزيد له على العشرة إلا أنه لا يستحب قبل الاغتسال للنهي في القراءة بالتشديد . اھ (۱/ ۳۳)۔
و فی البدائع : و أما الاستحاضة فهی ما انتقص عن أقل الحیض و ما زاد علی أکثر الحیض و النفاس اھ (۱/۴۱)۔
و فیه أیضا : و أما حکم الاستحاضة فالمستحاضة حکمها حکم الطاهرات غیر أنها تتوضأ لوقت کل صلاة علی ما بینا اھ (۱/ ۴۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39246کی تصدیق کریں
0     4093
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حالت حیض میں تسبیحات پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات