کیا عورت ناپاکی کے دنوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرسکتی ہے؟ اور اگر کوئی قرآن کی طالبہ ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
کسی عورت کے لئے ناپاکی کے ایام میں قرآن کی تلات جائز نہیں، البتہ مجبوری کی حالت میں طالبہ اور معلمہ کے لئے اس بات کی گنجائش ہے کہ قرآنِ کریم کی تلاوت دل ہی دل میں کریں یا قرآنی آیات کو ایک ہی دفعہ میں پڑھنے کے بجائے اس کے الفاظ ایک ایک کلمہ جدا جدا کرکےادا کریں، لیکن ایسی صورت میں بھی قرآنِ کریم کو بغیر کس حائل کے ہاتھ لگانا جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدر المختار : ثم ذكر أحكامه بقوله (يمنع صلاة) (و قراءة قرآن) بقصده (و مسه) و لو مكتوبا بالفارسية في الأصح (و إلا بغلافه) المنفصل كما مر (و كذا) يمنع (حمله) كلوح و ورق فيه آية اھ (1/ 292)۔
و فی رد المحتار: تحت (قوله : ولو دون آية) أي من المركبات لا المفردات ؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة يعقوب باشا (قوله : على المختار) أي من قولين مصححين ثانيهما أنه لا يحرم ما دون آية و رجحه ابن الهمام بأنه لا يعد قارئا بما دون آية في حق جواز الصلاة فكذا هنا اھ(1/ 172)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0