کیا فرماتے ہیں علماء و مفتیان اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایک آدمی کے منہ میں پان ہے یا نسوار ہے یا سگریٹ پی رہا ہے، تو کیا اسی اثنا یہ آدمی ذکر اللہ کر سکتا ہے یا نہیں ؟ ناجائز ہے یا مکروہ ہے یا حرام؟ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔ ہم آپ بہت مشکور ہوں گے۔
سگریٹ، پان ،گٹکااور نسوار میں ایک گناطبیعی کراہت ہوتی ہے، اس لئے یہ اگر منہ میں ہوں یا سگریٹ پیتے ہوئے زبان سے اللہ کا ذکر کیا جائے ، تو ایسا کرنا اگر چہ جائز ہے، مگر خلاف ادب ہے ،اس لئے ذکر کرتے وقت منہ کو ان بدبودار اشیاء سے صاف کرنے کا اہتمام چاہیئے۔
ففي الأذكار النووية للإمام النووي: فصل: وينبغي أن يكون الموضع الذي يذكر فيه خاليا نظيفا، فإنه أعظم في احترام الذكر المذكور، ولهذا مدح الذكر في المساجد والمواضع الشريفة . وجاء عن الإمام الجليل أبي ميسرة رضي الله عنه قال: لا يذكر الله تعالى إلا في مكان طيب . وينبغي أيضا أن يكون فمه نظيفا، فإن كان فيه تغير أزاله بالسواك، وإن كان فيه نجاسة أزالها بالغسل بالماء، فلو ذكر ولم يغسلها فهو مكروه ولا يحرم اھ (ص: 16)