خواتین کے مخصوص مسائل

لیکوریاکی مریض عورت کی نمازکاحکم

فتوی نمبر :
34929
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

لیکوریاکی مریض عورت کی نمازکاحکم

میرا سوال یہ ہے کہ عورت کے آگے کے راستے سے پاکی کے دِنوں میں جو پانی آتا ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نما زمکمل نہیں ہوپاتی، نماز پڑھ کر جب چیک کرتی ہوں تو کپڑے پر نشان ہوتا ہے، اس سے بہت آزمائش ہوتی ہے، ایسے میں کیا کیا جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کو مذکور عذر اگر اس قدر تسلسل کے ساتھ در پیش نہ ہو کہ جس میں اسے نماز کے پورے وقت میں مکمل طہارت کے ساتھ فقط فرض پڑھنے کا موقع بھی نہ ملتا ہو بلکہ اسے اس رطوبت سے پاکی حاصل کرکے طہارت کے ساتھ نماز پڑھنا ممکن ہو تو ایسی صورت میں جس وقت بھی (نماز کے اندر یا باہر) رطوبت ظاہر ہوجائے گی سائلہ کا وضو ٹوٹ جائے گا ، جس کے بعد نماز پڑھنے کیلئے وضو کرنا لازم ہوگا ، البتہ اگر یہ رطوبت تسلسل کے ساتھ آتی ہو تو اس کی مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ ای میل کردیں تو اس کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الدر المختار : أي: برطوبة الفرج، فيكون مفرعا على قولهما بنجاستها، أما عنده فهي طاهرة كسائر رطوبات البدن جوهرة الخ
و فی الشامیة : تحت (قوله: برطوبة الفرج) أي: الداخل بدليل قوله أول ج. و أما رطوبة الفرج الخارج فطاهرة اتفاقا اهـ ح . و في منهاج الإمام النووي رطوبة الفرج ليست بنجسة في الأصح . قال ابن حجر في شرحه : و هي ماء أبيض متردد بين المذي و العرق يخرج من باطن الفرج الذي لا يجب غسله ، بخلاف ما يخرج مما يجب غسله فإنه طاهر قطعا ، و من وراء باطن الفرج فإنه نجس قطعا اهـ (ج۱، ص۳۱۳)۔
و فیه ایضا : و صاحب عذر من به سلس بول لا یمكنه امساكه او استطلاق بطن ریح او انفلات او المستحاضه (الی قوله) ان استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة . اهـ (ج۱، ص۳۰۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34929کی تصدیق کریں
0     764
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات