امامت و جماعت

حنفی المسلک شخص کا شافعی مسلک کے مطابق نماز پڑھانا

فتوی نمبر :
34663
| تاریخ :
2018-05-31
عبادات / نماز / امامت و جماعت

حنفی المسلک شخص کا شافعی مسلک کے مطابق نماز پڑھانا

حضرت صاحب! میں پاکستانی اور حنفی مسلک کا مقلد ہوں اور "عمان" میں ایک مسجد میں امامت کرتا ہوں ، اب چونکہ یہاں پر ہمیں شافعی مسلک کے مطابق نمازیں پڑھانی پڑتی ہے ، جیسا کہ سورتِ فاتحہ پہلے بلند آواز سے بسم اللہ پڑھنا اور سورتِ فاتحہ کے بعد تھوڑی دیر خاموش رہنا ، تاکہ پیچھے مقتدی بھی سورتِ فاتحہ پڑھ سکے اور فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھن، اور وتر کی نماز الگ الگ دو سلاموں کےساتھ پڑھانا ۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا کسی حنفی مسلک کے مقلد کے لۓ شافعی مسلک کے مطابق نماز پڑھانا جائز ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حنفی مسلک کے مقلد کے لۓ شافعی مسلک کے مطابق نمازیں پڑھانا صحیح نہیں ہے ، کیونکہ اپنے امام کے مذہب سے دوسرے کی طرف بلا ضرورتِ شدیدہ عدول کرنا جائز نہیں ہے ، اور چونکہ اس میں اتباعِ ہو یٰ کا بھی خطرہ ہے اور مسائلِ شرعیہ میں اتباع ہوی کا اندیشہ بھی جائز نہیں ، البتہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ امام انہیں شافعی مسلک کے مطابق نمازیں پڑھائے تو پھر ان کو چاہیۓ کہ وہ اپنے لۓ شافعی مسلک کے امام کو تلاش کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی عقود رسم المفتى : لا يجوز للمفتى و العامل أن يفتى أو يعمل بما شاء من القولين أو الوجهين من غير نظر و هذا لاخلاف فيه و سبقه الى حكاية الإجماع فيها ابن الصلاح و الباجى من المالكية - (ص: ۳ )۔
و في حاشية ابن عابدين : و الذي يميل إليه القلب عدم كراهة الاقتداء بالمخالف ما لم يكن غير مراع في الفرائض ، لأن كثيرا من الصحابة و التابعين كانوا أئمة مجتهدين و هم يصلون خلف إمام واحد مع تباين مذاهبهم اھ(1/ 564)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سراج احمد فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34663کی تصدیق کریں
1     1553
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات